Results 1 to 3 of 3

Thread: زندگی بے بندگی شرمندگی: قسط نمبر 2 ‫#‏ہندوان&#

  1. #1
    uxpos is offline Senior Member+
    Last Online
    12th March 2019 @ 02:58 PM
    Join Date
    29 Oct 2007
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    432
    Threads
    424
    Credits
    432
    Thanked
    173

    Default زندگی بے بندگی شرمندگی: قسط نمبر 2 ‫#‏ہندوان&#

    نکاح سے پہلے روٹی اور نیوندرا
    سب سے پہلے تو یہ کہ مسلمانوں میں دعوت ولیمہ لڑکے کی طرف سے ہوتی ہے اور خاوند اور بیوی کی آپس میں ملاقات کی بعد ہوتی ہے- یہاں لڑکی والوں کی طرف سے دعوت طعام کا ذکر کہیں نہیں ملے گا کہ بہت سے لوگ جمع کر کے بارات منا کر لڑکی والوں کے گھر ضیافت اڑائی جائے- ہمارے ہاں نکاح سے پہلے کھانا پکتا ہے- لڑکے والوں کے ہاں بھی اور لڑکی والوں کے ہاں بھی اور اس میں لوگوں کو بلایا جاتا ہے- اسے روٹی کہتے ہیں- یہ روٹی رسول اللہ ﷺ کا طریقہ نہیں، ہندوؤں کا طریقہ ہے- جب ہندوؤں کا ایک طریقہ اختیار کیا تو اس کے ساتھ ان کے دوسرے طریقے بھی اختیار کرنے پڑتے ہیں- چلئیے کھانا آپ نے کھلا دیا- اب رجسٹر رکھ کر بیٹھ گئے- کہتے ہیں:” پیسے لاؤ”- اس کا نویتہ (نیوندوا) رکھا ہوا ہے-
    اللہ تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا:
    ” ولا تمنن تستکثر”
    ( اس لیے احسان نہ کر کہ تو زیادہ طلب کرے)
    سورۃ المدثر:6
    بتائیے! اس سے بڑھ کر بےمروتی کیا ہو گی!!!،،،،،،،،،،،، کہا جاتا ہے یہ تعاون اور ہمدردی ہے- اگر یہ تعاون اور ہمدردی ہوتا تو رسول اللہ ﷺ ضرور کرتے جبکہ یہ نہ رسول اللہ ﷺ نے کیا، نہ صحابہ نے کیا، نہ تابعین نے کیا، اور نہ ہی کسی عرب ملک میں اب تک پایا جاتا ہے، تعاون تو تب ہوتا کہ اگر قرض نہ ہوتا، اب کوئی شخص چاہے کہ میری موت آئے تو مجھ پر کوئی قرض نہ ہو- وہ ہر شخص کا قرض ادا کر دیتا ہے-اگر اس نے اپنی شادیوں میں نیوتہ وصول کیا ہے تو یہ قرض ادا نہیں کرسکتا- یہ اسی وقت ادا ہو گا جب نیوتہ دینے والے شادی یا ختنہ کی کوئی رسم برپا کریں-
    بلکہ آپ برا نہ مانیں تو نیوتہ میں بڑی ہی خستہ اور کمینگی پائی جاتی ہے- آپ میرے گھر آئے، میں نے آپ کو کھانا کھلایا اور ساتھ ہی اس کی قیمت کا مطالبہ کر دیا-
    یا چلیے! میرے مطالبے کے بغیر ہی آپ نے کچھ روپے نکال کر دئیے- اگر میں کھانا کھا کر قیمت وصول کروں تو بتائیے! یہ بے عزتی ہے یا نہیں- اگر کوئی کہے کہ اتنے آدمیوں کو اپنی گرہ سے کون کھلائے؟ تو بھائیو! آپ کو کس نے یہ مصیبت ڈالی ہے کہ ضرور ہی اتنے لوگوں کو بلا بلا کر ان کے پیسوں سے ان کی دعوت کریں؟ اللہ کے رسول ﷺ نے تو جاہلیت کے طوق اور زنجیریں کاٹ دی تھیں- آپ نے دوبارہ پہن لیں-

  2. #2
    sajidalid is offline Member
    Last Online
    9th May 2018 @ 12:26 AM
    Join Date
    14 Dec 2012
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    873
    Threads
    52
    Thanked
    47

    Default

    Lajwab sharing

  3. #3
    Shayan SB's Avatar
    Shayan SB is offline Senior Member+
    Last Online
    26th March 2018 @ 12:23 PM
    Join Date
    26 Jan 2016
    Location
    FSD
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    3,167
    Threads
    80
    Credits
    17,469
    Thanked
    206

    Default

    Boht umdhaa sharing ki ap ne

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 6th August 2016, 11:04 AM
  2. Replies: 18
    Last Post: 29th September 2011, 11:51 AM
  3. Replies: 38
    Last Post: 29th July 2011, 09:50 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 15th January 2010, 06:23 PM
  5. Replies: 6
    Last Post: 10th August 2009, 04:46 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •