Results 1 to 8 of 8

Thread: اپنے وائی فائی سے جڑے غیرضروری صارفین کی ت

  1. #1
    salman-1's Avatar
    salman-1 is offline Senior Member+
    Last Online
    1st August 2023 @ 12:04 PM
    Join Date
    09 Dec 2014
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    220
    Threads
    99
    Credits
    2,658
    Thanked
    32

    Post اپنے وائی فائی سے جڑے غیرضروری صارفین کی ت

    Name:  1.jpg
Views: 709
Size:  36.7 KB
    زیادہ تر اسمارٹ صارفین کسی وائی فائی نیٹ ورک کے قریب رہنا پسند کرتے ہیں تاکہ ان کا موبائل ڈیٹا زیادہ استعمال نہ ہو اور پیسوں کی بچت ہو سکے۔ آج کل چونکہ ہر گھر میں وائرلیس انٹرنیٹ دستیاب ہے اس لیے اکثر آس پڑوس میں بھی کبھی ضرورت پڑنے پر اپنے انٹرنیٹ کا پاس ورڈ دینا پڑتا ہے۔ چونکہ وائرلیس راؤٹر کا پاس ورڈ بدلنا ہمارے ہاں اتنا عام نہیں اور نہ ہی لوگ اسے اہم سمجھتے ہیں اس لیے ان کے راؤٹر سے کئی لوگ کنیکٹ رہ کر ان کا انٹرنیٹ مفت میں استعمال کرتے رہتے ہیں اور کسی کو خبر ہی نہیں ہوتی۔ اگر آپ محدود بینڈوڈتھ کا حامل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو اس بات سے باخبر رہنے کے کی انتہائی ضرورت ہے کہ آپ کے وائرلیس نیٹ ورک سے کون کون جُڑ رہا ہے۔ اگر کوئی آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے تو اسے نیٹ ورک سے بے دخل کرنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔

    ویسے تو یہ کام باآسانی وائرلیس راؤٹر کے ویب انٹرفیس سے کیا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ اپنے اینڈروئیڈ اسمارٹ پر باآسانی یہ جاننا چاہیں کہ کون کون آپ کے وائرلیس راؤٹر سے کنیکٹڈ ہے تو اس کے لیے ’’فنگ‘‘ (Fing) ایپلی کیشن درکار ہو گی جسے آپ درج ذیل ربط پر ملاحظہ کر سکتے ہیں
    https://play.google.com/store/apps/d...k.android.fing
    Name:  2.jpg
Views: 708
Size:  100.9 KB
    اس ایپلی کیشن کی انسٹالیشن کے بعد اسے کھولیں تو اس میں اس وقت آپ کے وائرلیس راؤٹر سے کنیکٹ تمام ڈیوائسز کی تفصیل موجود ہو گی۔ کسی بھی ڈیوائس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کے نام پر ٹچ کریں تو مزید معلومات ظاہر ہو جائے گی۔ اس ایپلی کیشن کا کام یہاں ختم ہو جاتا ہے، غیر ضروری کنکشنز کو ختم کرنے کے لیے اب سب سے بہتر ہے کہ آپ اپنے وائی فائی کا پاس ورڈ بدل لیں۔ لیکن اگر آپ چاہیں کہ اپنے اسمارٹ فون سے ہی کسی کو اپنے نیٹ ورک سے بے دخل کر دیں تو اس کے لیے ’’وائی فائی کِل‘‘ (WiFiKill) ایپلی کیشن درکار ہو گی۔

    ’’وائی فائی کِل‘‘ صرف روٹ شدہ اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر کام کرتی ہے اس علاوہ یہ ایپلی کیشن گوگل پلے اسٹور میں بھی دستیاب نہیں، یعنی آپ کو اسے اس کے ڈیویلپر کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے فون میں منتقل کرنا ہو گا۔

    اگر آپ واقعی یہ کرنا چاہتے ہیں اور آپ کا فون بھی روٹ شدہ ہے تو درج ذیل ربط سے ’’فائی فائی کِل‘‘ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
    http://forum.xda-developers.com/show....php?t=1282900
    یہ ایپلی کیشن انتہائی دلچسپ ہے۔ اس کے ذریعے آپ باآسانی اپنےانٹرنیٹ کو بچا سکتے ہیں۔ مزیدار بات یہ ہے کہ جس ڈیوائس کا آپ انٹرنیٹ بند کرنا چاہیں گے وی ڈیوائس نیٹ ورک سے جُڑی ضرور رہے گی لیکن اس کے پاس انٹرنیٹ نہیں چلے گا۔
    Name:  3.jpg
Views: 706
Size:  106.5 KB
    اس کے پرو ورژن (Pro Version) میں مزید دلچسپ فیچرز موجود ہیں مثلاً کنیکٹ ہوئی ڈیوائس کا اصلی نام کیا ہے، کس ڈیوائس نے کتنا انٹرنیٹ استعمال کیا اور کون کون سی ویب سائٹس دیکھیں وغیرہ، لیکن پرو ورژن مفت نہیں ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے پہلے ڈیویلپر کو پے پال کے ذریعے کچھ چندہ دینا ہوتا ہے۔

  2. #2
    Athar Zubair's Avatar
    Athar Zubair is offline Senior Member+
    Last Online
    27th November 2023 @ 07:56 PM
    Join Date
    08 Sep 2014
    Location
    Lahor
    Gender
    Male
    Posts
    504
    Threads
    42
    Credits
    2,714
    Thanked
    78

    Default

    نہائت شاندار ایپ فراہم کی ہے دوست
    اس عمدہ فراہمی کا بہت بہت شکریہ

  3. #3
    Saleem987's Avatar
    Saleem987 is offline Senior Member+
    Last Online
    21st March 2024 @ 11:51 PM
    Join Date
    02 Nov 2013
    Age
    55
    Gender
    Male
    Posts
    151
    Threads
    1
    Credits
    195
    Thanked
    3

    Default

    Vomiting.com se chori shoda Palomar jam in Jan us ka hawala hi do ye elmi chori hai

  4. #4
    Saleem987's Avatar
    Saleem987 is offline Senior Member+
    Last Online
    21st March 2024 @ 11:51 PM
    Join Date
    02 Nov 2013
    Age
    55
    Gender
    Male
    Posts
    151
    Threads
    1
    Credits
    195
    Thanked
    3

    Default

    Sori computing.com se ye malomat li hai

  5. #5
    Octoplus's Avatar
    Octoplus is offline Senior Member+
    Last Online
    12th February 2019 @ 04:56 PM
    Join Date
    13 Sep 2015
    Location
    octoplus KGM
    Gender
    Male
    Posts
    582
    Threads
    72
    Credits
    3,855
    Thanked
    19

    Default

    ap ki sharing lajawab hy likin y app fazol , itested
    EMALS.IDS.PHONE NUMBERS ARE NOT ALLOWED.

    ITD TEAM

  6. #6
    Shayan SB's Avatar
    Shayan SB is offline Senior Member+
    Last Online
    26th March 2018 @ 12:23 PM
    Join Date
    26 Jan 2016
    Location
    FSD
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    3,167
    Threads
    80
    Credits
    17,469
    Thanked
    206

    Default

    wow boht achi sharing ki apne
    thanks for sharing

  7. #7
    foryousadiq's Avatar
    foryousadiq is offline Advance Member
    Last Online
    14th December 2023 @ 05:03 PM
    Join Date
    14 May 2009
    Location
    Kisi k Dil Mai
    Gender
    Male
    Posts
    5,122
    Threads
    70
    Credits
    5,227
    Thanked
    343

    Default

    very very nice bhai jan mai already use kar raha hon waqye kamal ki sharing hai dear

  8. #8
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    very nice
    shokrya

    رواں اپنی تلاش میں ۔۔۔۔۔۔۔

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 29th June 2011, 06:54 AM
  2. Replies: 3
    Last Post: 8th January 2010, 09:39 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 7th January 2010, 06:54 PM
  4. Replies: 7
    Last Post: 17th December 2009, 11:49 PM
  5. Replies: 29
    Last Post: 24th June 2009, 10:55 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •