السلام علیکم
وہ تمام لوگ جو زندگی سے خوش نہیں ہیں.
وہ کسی دن جا کر ہاسپٹل کا چکر لگائیں اور دیکھیں وہاں زندگی کتنی تکلیف میں ہے. کسی دن زحمت کریں اور جیل کا چکر لگائیں اور دیکھیں وہاں قیدی کتنی تکلیف میں ہیں.
کبھی حوالات کا چکر لگائیں اور دیکھیں کتنے لوگ بے گناہی میں اندر ہیں. انہیں پتا لگے کہ کس قدر تکلیف ہے دنیا کی.
وہ کسی پاگل خانے کا چکر لگائیں، تو انہیں پتا لگے کہ ان سے زیادہ خوبصورت اور بہتر حالت کے لوگ پاگل خانے میں گل سڑ رہے ہیں.
جب انسان اپنا موازنہ نیچے سے کرتا ہے تو مطمئن ہوجاتا ہے. ہمارا اوپر دیکھ کر موازنہ کرنے نے ہمیں ناشکرا کردیا ہے.
ہمیں موازنہ ہمیشہ ان سے کرنا چاہیے، جو بڑی مشکلات میں ہیں پھر بھی جی رہے ہیں.
کبھی بارش ہو تو آپ گھر میں آرام سے بیٹھے ہوتے ہیں، اس جھگی والے کے پاس جائیے، جس کی جھگی سے پانی ٹپک رہا ہے اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں اور دعا مانگ رہے ہیں کہ مالک بارش روک دے.
تو آپ جب بھی موازنہ اس طبقے سے کرنا شروع کرتے ہیں جو حالات میں بہتر نہیں ہے، تھوڑا کمتر ہے تو آپ شکر ادا کرنے والے بن جاتے ہیں.
Bookmarks