السلام علیکم
میرا سوال کسی بوٹ ایبل سی ڈی کو کاپی اور پھر اسے بلینک سی ڈی پر رائٹ کرنے کے بارے میں ہے۔ برائے مہربانی صرف وہ صاحب جواب دیں جو میرے سوال کو واقعی سمجھ سکیں۔
سوال یہ ہے کہ میں ایک عدد بوٹ ایبل سی ڈی جو کہ کمپیوٹر کی سی ڈی روم میں اِنسرٹ کر کے کمپیوٹر کو ری بوٹ کرنے پر آپریٹنگ سسٹم سے پہلے بوٹ ہوتی ہے اور سب سے پہلے ایک مینو آ جاتا ہے ،جس کو کیبورڈ کےذریعے اپ ڈاؤن کرسر کیز کےذریعےسلیکٹ کر کے سی ڈی میں موجود کسی بھی سافٹ ویئر کو رَن کروا سکتے ہیں ،جیسے پارٹیشن میجک کے ذریعے ہم ہارڈ ڈسک میں پارٹیشن اور پھر ڈرائیو کو لاجیکل یا پرائمری بنا تے ہیں،اور یہ سافٹ وئیر کسی آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے نہیں چل رہا ہوتا۔
یہ تو ہوا اِس کے انٹر فیس کے بارے میں۔
اب میں آتا ہوں پرابلم کی طرف۔
پرابلم یہ ہے کہ میں اِس سی ڈی کی ایک اور کاپی بنانا چاہتا ہوں، اِس کے لئیے میں نے دو طریقے استعمال کئے ،
نمبر۱۔ ونڈوز ایکسپلورر کے ذریعے سی ڈی ڈرائیو پر رائٹ کلک کر کے اسے اوپن کیا تمام ہڈن فائلز سمیت سب کو کاپی کر کے ایک الگ فولڈر میں پیسٹ کیا ،اور ان تمام فائلز کو بلینک سی ڈی پر رائٹ کر دیا۔اب رائٹ کی ہوئی سی ڈی پر وہ تمام فائلیں موجود ہیں جو کہ او ریجنل سی ڈی پر، لیکن رائٹ کی ہوئی سی ڈی بوٹ نہیں ہوتی۔
نمبر۲۔ میجک آئی ایس او سافٹ وئیر کے ذریعے اوریجنل سی ڈی کا امیج بنایا اور اسے بلینک سی ڈی پر برن کیا لیکن اس سے بھی جو سی ڈی بنی وہ بھی بُوٹ نہیں ہوتی بلکہ اسٹارٹ میں
press any key to boot from cd....
یا کچھ اور کی بجائے تھوڑی دیر کے لئیے ایک کرسر آجا تا ہے، پھر ونڈوز بوٹ ہو جاتی ہے۔

ایک بوٹ ایبل سی ڈی کو کیسے کاپی کروں کہ کاپی کی ہوئی سی ڈی بھی اسٹارٹ اپ میں بوٹ ہو سکے۔
یہی مسئلہ ونڈوز کی انسٹالیشن سی ڈی کے ساتھ بھی ہے۔