السلام علیکم
دین اسلام ایک باضابطہ نظام زندگی ہے، غیر شرعی رسومات دین اسلام میں شامل نہیں، سالگرہ بھی غیروں کی ایک رسم ہے جو مسلمانوں نے بھی بہت تیزی سے اپنے اندر داخل کرلی ہے۔ ذرا سوچئے وہ غیر مسلم جنہوں نے ہمارے پیاری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنی تکلیفیں پہنچائیں اور ابھی بھی اپنی شرارتوں اور فتنہ بھیلانے والی حرکتوں سے باز نہیں آتےلیکن ہم ان کی رسومات کو اپنانے میں ذرا بھی شرم محسوس نہیں کرتے۔
سالگرہ (یعنی سال گرا) ہماری زندگی کا ایک سال کم ہوگا اور ہم بڑے مزے سے زندگی کا سال کم ہونے کی خوشی مناتے ہیں وہ بھی بلکل غیر مسلموں کے طریقوں کے مطابق۔ غبارے پھاڑ کر پیسوں کو ضائع کرنا اور بے پردگی محرم اور نا محرم ساتھ ساتھ اور پھر کیک اور موم بتی جلا کر پھونک مار کر بجانا اور پھر کیک کاٹنا یہ تو سارے طریقے غیر مسلموں کے ہیں مسلمانوں کے تو نہیں۔
ہمیں چاہئیے کہ ہم اللہ کو ناراض کرنے والے کاموں سے دور رہیں۔ ذرا سوچئے اگر اللہ ہم سے ناراض ہوگئے تو پھر ہم نہ دین کے نہ دنیا کے اور آخرت بھی تباہ ہو برباد، اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک کاموں کو کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔
Bookmarks