السلام علیکم۔
امید کرتا ہوں تمام آئی ٹی دنیا کے ممبرز اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے۔
ممبرز میں نے اس سے پہلے کبھی یہ سافٹ ویئر استعمال نہیں کیا۔
( 4 Shared)
میں نے اب اس پر اپنا اکاونٹ بھی بنا لیا ہے اور لاگ اِن بھی ہو جاتا ہے۔
میں نے اکاونٹ صرف آئی ٹی ڈی میگزین ڈاونلوڈ کرنے کے لیے بنایا تھا۔ لیکن بہت کوشش کرنے کے باوجود میں ڈاونلوڈ نہیں کر پایا۔
اب اسی سلسلے میں آپ لوگوں کی مدد درکار ہے۔
تفصیل:
میگزین ڈاونلوڈ ہو کر میرے اکاونٹ میں آ چکا ہے پر وہاں سے میرے سسٹم میں نہیں آرہا۔ میں آپ کو سٹیپ بائی سٹیپ سکرین شاٹ کے ساتھ بتا رہا ہوں تا کہ آپ لوگوں کو میری مدد کرنے میں آسانی ہو۔ جو ممبر اس سائٹ کے ماسٹر ہیں ان سے درخواست ہے کہ اس مسلے کو حل کریں۔
جب میں اپنے اکاونٹ سے فائل سلیکٹ کر کے ڈاونلوڈ کا بٹن دباتا ہوں تو یہ پیج آتا ہے۔ جس پر 4 جگہ پر ڈاون لوڈ لکھا ہوتا ہے۔
سکرین شاٹ دیکھیں


اس میں آپ نے دیکھا کے 4 جگہ ڈاون لوڈ لکھا ہے اور میں لاگ ان بھی ہوں اور فائل بھی نظر آ رہی ہے۔ اب جب میں 1 نمبر والے پر کلک کرتا ہوں تو یہ پیج کھل جاتا ہے۔


اور جب 2 نمبر پر کلک کرتا ہوں تو یہ پیج کھل جاتا ہے




اور جب 3 نمبر پر کلک کرتا ہوں تو یہ پیج کھل جاتا ہے



اور جب 4 نمبر پر کلک کرتا ہوں تو یہ پیج کھل جاتا ہے



اور جب میں 3 نمبر والے پیج کو ڈاون لوڈ کرتا ہوں تو ایک اور فائل ڈاون لوڈ ہونا شروع ہو جاتی ہے جس میں وائرس ہوتا ہے اور سسٹم اس کو ڈسکنیکٹ کروا دیتا ہے



اب ایکسپرٹ سے گزارش ہے کہ مجھے بتایئں کہ کون سا بٹن دبانا ہے جس سے فائل میرے سسٹم میں سیوو ہو جائے۔
آپ کی طرف سے جواب کا انتظار رہے گا
۔