السلام علیکم۔
آئی ٹی دنیا کے نیو ممبرز۔
میں نے جنرل ہیلپ ذون میں بہت سے ممبرز کو اس وجہ سے پریشان دیکھا کے ان کی پکچر یا تصویر آئی ٹی دنیا پر اپ لوڈ نہیں ہوتی۔ حالانکہ وہ صحیع طریقے سے اپ لوڈ کرتے ہیں۔
ان کی یہ پریشانی دیکھتے ہوئے میں نے یہ تھریڈ بنایا ہے تا کہ جن ممبرز کو اس کے بارے میں پتا نہیں ان کو بھی اگاہی مل سکے۔
تو چلتے ہیں تھریڈ کی جانب۔
نیو ممبرز میں آپ کو بتاتا چلوں کے آئی ٹی دنیا پر تصویر اپ لوڈ کرنے کے لیے ایک لمٹ سیٹ کی ہوئی ہے ۔ اگر آپ کی تصویر اس لمٹ سے بڑی ہو گی تو وہ اپ لوڈ نہیں ہو گی۔
لمٹ کی اگاہی کے لیے آپ یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔
اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ اپنی تصویر کا سائز کیسے چھوٹا کر سکتے ہیں۔ فرض کریں آپ ایک تصویر اپ لوڈ کر رہے ہیں اور اس کا سائز1024 * 768 ہے اب یہ تصویر اپ لوڈ نہیں ہو سکتی۔ آپ اس تصویر پر ماوس رکھ کر رائٹ کلک کریں اور اس سکرین شاٹ کے مطابق سلیکٹ کریں۔
اس کے بعد آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق سلیکٹ کریں۔
اس کے بعد آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق سلیکٹ کریں۔
جب آپ
Custom width x height
والے بوکس کو چیک کریں گے تو ساتھ ہی آپ کی تصویر کا اوریجنل سائز آپ کو نظر آنا شروع ہو جائے گا ۔ اب آپ پہلے والے خانے میں سائز کو تبدیل کر دیں جو 800 یا 800 سے کم ہو۔ میں نے 800 ہی رکھا ہے۔ اس کے لیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔
جب آپ پہلے خانے میں اپنا سائز لکھیں گے تو نیچے آپ کو دونوں سائز نظر آیئں گے۔ یعنی اوریجنل سائز اور نیو سائز۔ اس کے بعد آپ او کے کا بٹن دبا دیں۔ اور فائل سیوو کر لیں۔
اب آپ کی اسی تصویر کا سائز 600 * 800 ہو چکا ہے اور اب یہ تصویر بڑے آرام سے اپ لوڈ ہو جائے گی۔
میرا تھریڈ مکمل ہو گیا ہے۔ میں نے بالکل بچوں کی طرح سٹیپ بائی سٹیپ سکرین شاٹ کے ساتھ سمجھایا ہے اور امید ہے جن کو اس بارے پہلے معلوم نہیں تھا اب وہ اس سے اگاہ ہو گئے ہوں گے۔ پھر بھی اگر کوئی ممبر اس کے بارے کوئی سوال کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔
دعاوں میں یاد رکھیں۔ فی امان اللہ
Bookmarks