السلام علیکم
سب سے پہلے اتنا خوبصورت میگزین شائع کرنے پر آئی ٹی دنیا کی میگزین ٹیم کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے
اس شکریہ کے ساتھ کہ میری تحریر اور انتخاب کو بھی اس میگزین کی زینت بنایا گیا
باقی دوستو ں کی تحریروں کو بھی پڑھا اور یہ بات بھی دیکھنے میں اچھی لگی کہ آئی ٹی کے حوالے سے بھی شئیرینگ تھی میگزین میں
ہاں
جو کمی محسوس کی وہ ڈئزانرز حضرات کی کاوشوں کی تھی
کہ
اُن کی طرف سے اس میگزین کے حوالے سے کچھ دیکھنے کو نہیں ملا
جبکہ عنوان بھی اچھا اور آسان تھا
اس کے علاوہ یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح شروع کے دس پیجیز لگا ئے گئے ہیں
اگر
اُسی طرح بقیہ صفات بھی لگائے جایا کریں تو میگزین مذید دیکھنے اور پڑھنے میں اچھا لگے گا
یہ بات بھی ہم سب کو معلوم ہے کہ اس میگزین کو ہر عمر کے لوگ شوق سے پڑھتے ہیں
اس لیے اگر فونٹ کا سائز بھی تھوڑا بڑا رکھا جائے تو اچھی بات ہوگی
مذید یہ کہ
اگر کچھ ہیڈنگ ۔۔۔یا۔۔۔اسٹیکرز ٹائپ کی چیزیں بھی مضامین میں شامل کی جائیں تو
آئی ٹی ڈی کا میگزین
ایک
پروفیشنل میگزین
کا روپ دھارے میں دیر نہیں لگائے گا

یہ بات بھی ہمیشہ ہی تحریر کرتا ہوں دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے کےلئے کہ
میگزین نکالنا
واقعی ایک مشکل کا م ہوتا ہے
مگر
میگزین ٹیم کے افراد اپنا اپنا کام مذید اچھے طریقے سے کریں تو اس میں مذید بہتر ی لائی جاسکتی ہے
خاص طور پر
ایڈیٹینگ
کے حوالے سے
ممبرز تو ٹائپ کر کے بھیج دیتےہیں پر اُ س کو
عقاب کی نگاہ
سے چیک کرنا بھی ایک بہت اہم کام ہوتا ہے
اس طرف خوصی توجہ دی جائے
یقیناً
میگزین ٹیم اپنی طرف سے کوشش بھی کرتی ہوگی
پھر بھی
مذید کوشش کی ضرورت کی کمی محسوس ہوتی ہے
اگر
ممکن ہوتو ممبرز کی تعداد خاص طورپر اس شعبہ سے متعلق بڑھائی جا سکتی ہے
اگر ضرورت محسوس ہو رہی ہوتو
قاری تو صرف اپنی رائے دے سکتے ہیں
پر
بہتر فیصلہ تو انتظامیہ کو ہی کرنا ہوتا ہے
--------
بہر حال میگزین بہت اچھا ہے اور کافی محنت کی گئی ہے اس پر
امید کی جاتی ہے کہ آنے والا میگزین اس سے مذید بہتر دیکھنے اور پڑھنے کو ملا گا
ہم بھی اُس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے
شکریہ