السلام علیکم
لاہور: پنجاب کے تین شہروں میں مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا، مفت وائی فائی سہولت کئی مقامات پردستیاب ہوگی ۔

اسپتال میں ہوں یا بس سٹاپ پر تعلیمی ادارے میں ہیں یا کسی پارک میں انٹرنیٹ اب مفت ملے گا، صرف لاہور ہی نہیں راولپنڈی اور ملتان کے ڈھائی سو مقامات پربھی وائی فائی کے ذریعے فری انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جس پر شہری بہت خوش ہیں۔

سرکار کا تحفہ مفت تو ہےلیکن اسے غلط استعمال نہیں کیا جاسکے گا جو اس نیٹ کو جائن کرے گا اسے موبائل نمبر دینا ہوگا جو شناختی کارڈ سے اٹیچ ہے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کے مطابق ڈھائی سو مقامات سے شروع ہونے والی اس سروس کا دائرہ کار تیزی سے صوبے بھر میں پھیلایا جائے گا۔

شہری کہتے ہیں سرکار نے مفت انٹرنیٹ کی اچھی سروس فراہم کی ہے اب عوام کی زمہ داری ہے کہ اس کا اچھا استعمال کریں۔ سماء
معلومات جہاں سے لی گئی ہیں
Information Link