السلام علیکم
ایک نامعلوم ہیکر نے امریکی پولیس کی سا‏ئٹ پولیس ون ڈاٹ کام میں نفوذ حاصل کر کے سات ہزار سے زیادہ امریکی صارفین کی اطلاعات کو ہیک کر لیا ہے اور انھیں سوشل میڈیا پر فروخت کے لئے ڈال دیا ہے - ان یوزروں میں اکثر اطلاعات پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں سے متعلق ہیں - اب تک اس سائٹ کے سات سو پندرہ یوزروں کی اطلاعات چوری ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے - جن اطلاعات کو چوری کیا گیا ہے ان میں امریکی پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے یوزر ، پاس ورڈ ، ایمیل ایڈریس ، تاریخ پیدائش ، اور دوسرے ڈیٹاز ہیں - پولیس ون ۔ ڈاٹ کام نامی اس سائٹ کے اکثر یوزر ایف بی آئی کے اہلکار ہیں اور اسے امریکی پولیس، سیکورٹی اہلکاروں اور عدلیہ کے حکام کے درمیان تبادلہ خیال کے لئے استعمال کیا جاتا ہے -
سورس: ویب نیوز