[FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]السلام علیکم دوستوں
امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔ مجھے اگر کوئی دوست بتا سکے کہ ایڈوب ریڈر ڈی سی میں ہم جمیل نوری نستعلیق فونٹ کیسے انسٹال کر سکتے ہیں۔ میں نے ایڈوب کا فونٹ پیک تو انسٹال کر لیا ہے۔ اور اُس میں اردو کا فونٹ بھی کافی بہتر نظر آتا ہے۔ لیکن جو خوبصورتی جمیل نوری فونٹ میں ہے وہ میرا خیال ہے اور کسی فونٹ میں نہیں ہے۔ میرا یہ تھریڈ بھی اسی فونٹ میں لکھا ہوا ہے۔ میں نے کوشش کی تھی کہ ایڈوب کی فونٹ کی ڈائرکٹری کو تلاش کر کے اُس میں پیسٹ کر دوں لیکن مجھے وہ ملی نہیں۔ میرا خیال ہے اس فورم میں یقناً کوئی جینئیس دوست میری مشکل حل کر سکتا ہے۔
اللہ حافظ۔