آئی ٹی دنیا کے تمام دوستوں اور ایکسپرٹ حضرات کو السلام علیکم
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں عربی ویب پیجز سے لکھائی کو کاپی کرکے ان پیج میں پیسٹ کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ اردو یونی کوڈ سلوشن سوفٹ ویئر میں کنورٹ نہیں ہوتی اور ان پیج میں جا کر اس میں سوالیہ نشان آجاتے ہیں کچھ لکھائی کنورٹ ہوجاتی ہے جبکہ کچھ سوالیہ نشانوں کی شکل میں آتی ہے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے میں کونسا سافٹ ویئر استعمال کروں کیونکہ مجھے لکھائی پکچر فارمیٹ میں نہیں ٹیکسٹ فارمیٹ میں چاہئے تاکہ میں اس کا فونٹ سٹائل اپنی مرضی سے تبدیل کرسکوں