السلام علیکم

پھلوں اور سبزیوں کی صحت بخش خصوصیات سے ہر کوئی واقف ہے اور سب یہ بھی جانتے ہیں کہ کچی سبزیوں اور
پھلوں میں موجود معدنیات اور ریشوں کی بدولت نہ صرف نظامِ ہاضمہ درست رہتا ہے بلکہ کئی طرح کی بیماریاں بھی ہم سے دور رہتی ہیں۔
امپیریل کالج لندن کی اس تحقیق میں پھلوں اور سبزیوں پر کیے گئے سابقہ 95 مطالعات کا ازسرِنو جائزہ لیا گیا
جو کئی عشروں پر محیط تھے جب کہ اس تحقیق کے نتائج ’’انٹرنیشنل جرنل آف ایپی ڈیمیولوجی‘‘ میں شائع ہوئے ہیں۔
ان ہی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے اب برطانوی طبی ماہرین نے بعض ایسے پھلوں اور سبزیوں کی نشاندہی بھی کی ہے
جنہیں روزانہ کھانے سے کینسر اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ان میں پالک، شملہ مرچ اور گوبھی کے علاوہ سبز رنگت والی سبزیوں کے روزانہ استعمال سے کینسر کے خطرات میں نمایاں کمی واقع ہوتیہے
جب کہ سیب، ناشپاتی، کیلا، سلاد اور نرم گودے والے پھل روزانہ کھانے کی وجہ سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خدشات بھی
کم سے کم رہ جاتے ہیں۔