السلام علیکم پیارے ممبرز

امید ہے سب خیریت سے اور ایمان کی بہترین حالت میں ہونگے
دوستوں آج میں آپکو بتاؤں گا کہ آپ لوگ کوالٹی تھریڈ کیسے بنا سکتے ہیں

کوالٹی تھریڈ بنانے کیلئے سب سے پہلے یہ کہ آپ اردو زبان کا انتخاب کرلیں کیونکہ آئی ٹی دنیا بھی
اردو کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے اس لیئے بہتر ہے آپ بھی تھریڈ اسی زبان میں بنائیں


تھریڈ کو ایک ترتیب سے بنانا شروع کریں یعنی تھریڈ کی لے آؤٹ خراب نہ ہو
تھریڈ بناتے وقت ٹاپک سے ہٹ کر زیادہ بات نہ کی جائے آپکا فوکس آپکے تھریڈ کے مرکز یعنی
اصل بات پر ہونا چاہیے تاکہ ممبرز کو سمجھنے میں آسانی ہو


سب سے اہم بات سپمنگ سے گریز کریں یعنی باربار اپنے کسی چینل یا بلاگ کی پرموشن کیلئے لنک
نہ دیں یہ میرے ساتھ ہو چکا ہے اور اب میں خود بھی اس سے گریز کرونگاآپکے تھریڈ میں کہیں پر
بھی رولز کی خلاف ورزی نہ ہو آپکی چھوٹی سی ہوشیاری یا غلطی بھی پکڑی جائے گی


معیاری تھریڈ بنائیں فضول بات پر تھریڈ نہ بنا دیں اس سے آپکا تھریڈ آپکی آئی ڈی پر برا اثر
چھوڑے گا مکمل جانچ کے بعد تھریڈ بنایا جائے ۔

پرموشن کے چکر میں تھریڈ پر تھریڈ یا پوسٹس پہ پوسٹس نہ کرتے جائیں میں آپکو بتاتا چلوں یہ بےکار
تھریڈ آپکے کسی کام کے نہیں ہیں اور نہ ہی فضول تھریڈ سے کسی اور کو فائدہ ہوگا
اگر آپ معیاری تھریڈ اور پوسٹس بناؤ گے تو وہ آپکی شخصیت اور آئی ڈی پر اچھی جھلک چھوڑے
گا اور تھریڈ کو خوبصورت انداز میں تیار کریں
ایک معیاری تھریڈ بنانے کیلئے بس تھوڑی سی محنت کی ضرورت ہے جوکہ آپ لوگ کر سکتے ہیں
آئی ٹی دنیا کے ساتھ چلتے رہیں سیکھتے رہیں اور سکھاتے رہیں

امید ہے ان باتوں پر عمل کرکے آپ اچھے سے اچھا تھریڈ بنا پاؤ گے ممبرز کا دل چاہے گا کہ
آپکا تھریڈ باربار پڑھا جائے


اس کے ساتھ ہی مجھے دیں اجازت ۔ملتے ہیں اگلے تھریڈ میں

اللہ حافظ