Results 1 to 4 of 4

Thread: Today News

  1. #1
    safdar302's Avatar
    safdar302 is offline Advance Member
    Last Online
    15th January 2020 @ 10:53 AM
    Join Date
    15 Oct 2008
    Location
    Dubai
    Posts
    12,060
    Threads
    560
    Credits
    1,219
    Thanked
    174

    Default Today News

    اقتصادی پیکج پر اوباما کے دستخط


    صدر اوباما نے جمعہ کی صبح اس بل کی منظوری کو’اہم ترین‘ قرار دیا تھا۔
    صدر باراک اوباما نے سات سے ستاسی ارب ڈالر کے اس اقتصادی منصوبے پر دستخط کر دیے ہیں جسے وہ کافی جدوجہد کے بعد گزشتہ ہفتے کانگریس سے منظور کرانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
    صدر باراک اوباما کو امید ہے کہ یہ پیکج امریکہ کو کساد بازاری کی گرفت سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    منصوبے پر دستخط کرنے کے بعد صدر اوباما نے کہا کہ امریکی معیشت کی بحالی کے لیے یہ تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے جس کے تحت ساڑھے تین ملین نئی ملازمتیں پیدا کرنے یا موجودہ ملازمتوں کو بچانے کی کوشش کے علاوہ بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اور صارفین کو دوبارہ بازاروں کا رخ کرنے پر مائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    لیکن ریپبلکن پارٹی نے کہا ہے کہ اس منصوبےکے تحت صارفین کو ٹیکس میں جو رعایت دی گئی ہے وہ ناکافی ہے اور ملک برسوں کے لیے قرض کے بوجھ تلے دب جائے گا۔

    اس منصوبے کا 36 فیصد ٹیکس میں رعایت کی شکل میں ٹیکس دہندگان کو دیا جائے جبکہ باقی رقم سڑکوں، پلوں اور سکولوں کی تعمیر اور مرمت اور سماجی بہبود کے پروگراموں پر صرف کی جائے گی۔

    صدر اوباما نے کہا کہ’میں یہ تاثر نہیں دینا چاہتا کہ آج ہمارے اقتصادی مسائل ختم ہوگئے ہیں، اور نہ ہی معیشت کو دبارہ پٹری پر لانے کے لیے جو کچھ ہمیں کرنا ہے وہ کام ہی مکمل ہوا ہے، لیکن آج سے معیشت کی بحالی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔

    اس بل میں ایک متنازع شق بھی شامل ہے جس میں امریکی عوام کو امریکی سازو سامان خریدنے کی تلقین کی گئی ہے۔ اگرچہ اس شق کو کافی نرم کر دیا گیا لیکن امریکہ سے تجارت کرنے والے ممالک اس پر کافی برہم ہیں۔

    برازیل نے اس شق کوعالمی تجارت تنظیم میں چیلنج کرنے کی دھمکی دی ہے۔ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ جن پراجیکٹوں کو سرکاری امداد حاصل ہوگی ان میں صرف امریکی کمپنیوں کے ذریعہ تیار کیا جانے والا سامان ہی استعمال کیا جائے۔

    سینیٹ میں اس بل کے حق میں ساٹھ اور مخالفت میں اڑتیس ووٹ ڈالے گئے۔اس سے قبل ایوانِ نمائندگان میں معاشی پیکیج کی اتفاقِ رائے سے منظوری کی کوششیں ناکام رہیں اور امریکی صدر کے مجوزہ سات سو ستاسی ارب ڈالر کے پیکیج کے حق میں دو سو چھیالیس ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ووٹ دیا جبکہ سات ڈیموکریٹ اور ایک سو چھہتر ریپبلکن سینیٹرز نے اس کی مخالفت کی۔

    اعدادو شمار کے مطابق صرف جنوری میں ہی تقریباً چھ لاکھ امریکی بے روزگار ہوئے ہیں جوگزشتہ پینتیس برسوں کے اعدادو شمار کے برابر ہے۔


  2. #2
    Join Date
    17 Nov 2007
    Location
    Ali Hassan SIALKOT Praim Nager
    Age
    34
    Posts
    4,535
    Threads
    93
    Thanked
    12

    Default

    hmmmmmm thanks bhai

  3. #3
    Raja007 is offline Junior Member
    Last Online
    11th March 2009 @ 12:16 PM
    Join Date
    07 Feb 2009
    Age
    48
    Posts
    16
    Threads
    0
    Credits
    1,000
    Thanked
    0

    Default

    allah ki lathi be awaz hoti he

  4. #4
    EDDIE COOL is offline Senior Member+
    Last Online
    12th August 2011 @ 04:31 AM
    Join Date
    17 Aug 2009
    Posts
    450
    Threads
    11
    Credits
    925
    Thanked
    7

    Default

    nice sharing......................

Similar Threads

  1. today news from jang
    By shahid786imran in forum General Discussion
    Replies: 2
    Last Post: 30th June 2014, 12:50 PM
  2. Today Top News in London
    By GujratCity in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 1
    Last Post: 8th October 2013, 04:55 PM
  3. Today's Amazing News
    By M-Qasim in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 11
    Last Post: 23rd September 2012, 02:12 PM
  4. Bad News|Afridi is not playing Today!
    By IDEAL BOY in forum Sports
    Replies: 15
    Last Post: 31st August 2012, 07:20 PM
  5. Today's News Topics
    By *MALIK* in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 3
    Last Post: 19th February 2011, 07:09 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •