پاکستان میں ہر نئے آنے والے سال کے ساتھ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔گرمی کی شدت سے لوگ بیمار پڑ جاتے ہیں اور ان بیماریوں کی بڑی وجہ ہیٹ اسٹروک بھی ہے ۔یوں تو گرمی سے بچنے کے بہت سے طریقے ہیں جن میں چھتری کا استعمال ،سن گلاسز وغیرہ لیکن کھانے پینے میں سب سے زیادہ خیال اور احتیاط کی ضرورت ہے۔ایسی غذائیں کھانی چاہئےجو آپ کو اعضا کے لیے بہترین ہو اور ان کو فعال ہونے میں مدد دے تا کہ وہ گرمی سے بڑھنے والے جسم کے درجہ حرارت کے ساتھ موثر طریقے سے کام کر سکیں۔

گرمیوں میں فالسہ ایک ایسا پھل ہے جو ہر کسی کی پہنچ میں ہے لیکن اتنا عام ہونے کے باوجود یہ کتنا خاص ہے یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔اب اس کا جوس بنائیں یا ویسے ہی کھائیں، کچھ دنوں کے لیے آنے والا یہ پھل کئی طرح منہ کے ذائقہ بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔سب سے بڑھ کر ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ معدے کے لیے بہترین:فالسے کا جوس نظام ہاضمہ کے بہترین ہے، انسائیکلو پیڈیا آف ورلڈ Medicinal پلانٹس کے مطابق یہ نہ صرف نظام ہاضمہ کے افعال کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور بھی کرتا ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق فالسے کا جوس پینے سے پیٹ کے درد کا علاج بھی ممکن ہے، جس کے لیے جوس میں تین گرام اجوائن ملائیں اور تھوڑا سا گرم کرکے پی لیں۔وان رکھے:اس پھل کی قدرتی رنگت یعنی جامنی رنگ درحقیقت ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کی وجہ سے ہے جو کہ اینتھوسیان سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل ایک ہارمون کولیگن (جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے)کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور جلد کی جوانی کو بحال کرتا ہے۔ فالسے کا استعمال خون کو بھی صاف کرتا ہے جس سے جلد بھی شفاف ہوتی ہے اور وہ جگمگانے لگتی ہے۔