Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 23

Thread: Ek Intehayi Noiyat Ka Masla - MUST READ

  1. #1
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default Ek Intehayi Noiyat Ka Masla - MUST READ

    ایک انتہائی نوعیت کا مسئلہ

    افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنکا مسئلہ یہ ہے کہ وہ نماز نہ پڑھنے والوں کو کچھ نہیں کہتے اور نماز پڑھنے کی ترغیب نہیں دیتے ۔۔ لیکن کوئی بھائی نماز کا شوق لے کر مسجد چلا جائے ( چاہے کسی بھی مسلک کی مسجد ہو ) تو بجائے اسے پکا اور اچھا نمازی بنانے کے ،، اسکا ذہن خراب کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ نماز تو بس یہی ہے ۔۔ اللہ کے بندو شکر کرو کہ نوجوان دین والی سائڈ آ رہے ہیں ،، لیکن نہیں ۔۔ متنفر کرنا منظور ہے لیکن اچھا ، کھرا اور پکا نمازی بنانا نامنظور ہے ۔۔

    کئی جاہلوں نے اپنے فرقوں کے نام سے بورڈ لگائے ہوتے ہیں کہ اس مسجد میں فلاں فلاں کا داخلہ منع ہے ۔۔ کل قیامت کے دن ان شاءاللہ پتہ چل جائے گا جب حساب کتاب ہوگا ۔۔ یہ دین کی کوئی خدمت نہیں بلکہ دین کے نام پر مذاق ہے ۔۔ میں خود اس طریقے سے نماز پڑھتا ہوں جس میں ہاتھ کانوں تک اٹھائے جاتے ہیں ، رفع یدین نہیں کیا جاتا اور جہری نماز میں اونچی آمین نہیں کہی جاتی اور دیگر بھی ایسی چیزیں ۔۔ امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ کے مقلدین کی فکر جس کے بارے میں کچھ لوگ بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ نماز حنفی غلط ہے اور نماز محمدی ہی اصل نماز ہے۔۔ مطلب ایک لائن میں ایسے لوگ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر دیتے ہیں کہ شائد امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ ساری زندگی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے خلاف سازشیں کرتے رہے اور نماز کا بھی الگ طریقہ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر دیا العیاذ باللہ ۔۔ جو کہ سراسر غلط ہے ۔۔

    الحمداللہ ہم نماز پڑھتے اور قائم کرتے ہیں ۔۔ چاہے پھر حنفی فقہ کے فالوورز ہوں یا کسی اور فقہ کے ۔۔ یا خود کوئی سلفی بھائی وغیرہ ہی ہوں ،، لیکن ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم دیگر لوگوں پر تنقید یا جرح کر کر کے ہی مر جائیں ۔۔ ویسے بھی یہ سب طریقے خود نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران کیے۔۔ اگرچہ مسجد نبوی اور مسجد حرام میں ہم سب کے لیے بہترین نمونے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو مسئلہ رہتا ہی رہتا ہے ۔۔

    یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ مجھے جہاں اور جس جگہ و مقام کی مسجد میں نماز ادا کرنے کا موقع مل جائے تو الحمداللہ کرتا ہوں ۔۔ کبھی یہ نہیں دیکھا کہ کس مسلک کی ہے ۔۔ کیونکہ امت کا کباڑہ ہو رہا ہے اور افسوس کہ کچھ لوگوں کو اب بھی ایسی باتوں سے فرصت نہیں ۔۔ نماز نہ پڑھو تو وہ ٹھیک ہے یا اچھی اور خالص نیت سے پڑھ لو تو وہ ٹھیک ہے ؟؟ حکمت و پردے داری کا کا تقاضہ ہے کہ میں اس بارے میں مزید کھل کر نہ لکھوں ۔۔ مزید یہ کہ مجھے مختلف دوست احباب کی جانب سے مختلف مساجد کے پروگرامز میں شرکت کی دعوت بھی وقتاً فوقتاً ملتی رہتی ہے اور ظاہر ہے کہ نماز بھی پھر وہیں آ جاتی ہے ۔۔ جیسا کہ کچھ دن پہلے فتنہ دجال ہر ہمارے شہر کی ایک مسجد میں پروگرام ہوا اور وہاں میں گیا اور وہ مسجد ہمارے سلفی بھائیوں کے پاس تھی ۔۔ لیکن میں نے کسی کو کافر یا گمراہ نہیں کہا اور چلا گیا ۔۔ میں نے پروگرام کے اختتام پر گوجرانوالہ سے آنے والے انکے عالم سے مختلف سوال بھی کیے انکی تقریر کے نکات پر ،، صرف لکیر کا فقیر اور ایک محدود سوچ کا مالک ہونا میرے نزدیک مناسب نہیں۔۔ حق بات حق نیت اور حق طریقے سے کرنی چاہیے اور امت بن کر بھی سوچنا چاہیے ۔۔ لیکن افسوس ہر کوئی یہ نہیں سمجھتا ۔۔ جب میں واہ کینٹ کے ہاسٹل میں رہا ایک سال تک تو جمعہ کی نماز میں وہاں زیادہ تر سلفی بھائیوں کی مسجد میں ہی ادا کرتا تھا جہاں نماز ڈیڑھ بجے ہوتی تھی ۔۔ تو جب ہم سب کو ساتھ لے کر اور اکٹھا لے کر چلنے کی کوشش کرتے ہیں اور انتہائی خلوص سے کام کرتے ہیں تو سب کا فرض بنتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے باہم بحث مباحثے نہ کیا کریں بلکہ وسیع النظری بھی رکھ لیا کریں ۔۔

    ابھی دو تین دن پہلے میں نے سوشل میڈیا کے فیس بک پلیٹ فارم پر اعتدال پسندانہ موقف اور پیار محبت والی ایک پوسٹ کی جو نماز کے متعلق تھی ۔۔ اور الحمداللہ میری اس پوسٹ کو کئی مکاتب فکر کے دوستوں نے سراہا اور کمینٹس کیے ۔۔ لیکن میری اسی پوسٹ میں ایک بھائی نے اپنی طرف سے اچھی بات بتانے کی کوشش کی کہ علماء وغیرہ کی کوئی حجت نہیں اور صرف قرآان و حدیث وغیرہ ہی ہیں ۔۔ اور مجھے انکے طرز گفتگو سے یہ بھی اندازہ ہو چکا تھا کہ وہ کس فکر سے تعلق رکھتے ہیں ( یہاں اس فکر کا نام لکھنا مناسب نہیں ) لیکن میں نے بحث سے اجتناب ہی کیا کیونکہ اتنی اچھی پوسٹ کو بھی بندہ کسی ایک بندے کی وجہ سے خراب کر دے بحث سے تو کوئی فائدہ نہیں ۔۔

    ہم سب کو چاہیے کہ لوگوں کو نماز پڑھنے کا اور نماز قائم کرنے کا پاپند بنائیں ۔۔ نہ کہ ہر وقت کی ٹھیکے داریوں سے لوگوں کو دور کر کے اسلام دشمن لبرلز ، سیکولرز ، منکرین حدیث ، قادیانیوں اور مرتدوں کے ہاتھ لگا دیں ۔۔ اللہ پاک سب کو سوچنے سمجھنے کی توفیق دیں ۔۔ آمین

    فصیح الدین محمد ناصر

  2. #2
    msbf is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd May 2021 @ 11:10 AM
    Join Date
    25 Feb 2015
    Gender
    Male
    Posts
    500
    Threads
    21
    Credits
    2,841
    Thanked
    21

    Default

    1 ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    ﴿ صلو ا کما رایتمونی اصلی﴾
    نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔
    ﴿ صحیح بخا ری ، کتاب الاذان ، للمسافرین اذا کانو ا جماعة والاقامة ﴾

  3. #3
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote msbf said: View Post
    1 ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    ﴿ صلو ا کما رایتمونی اصلی﴾
    نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔
    ﴿ صحیح بخا ری ، کتاب الاذان ، للمسافرین اذا کانو ا جماعة والاقامة ﴾
    jis tehreer ka ziker mere Thread mein hai ,, yahan Aapke reply ke baad wo tehreer bhi share kar raha hoon

    • حضرت ، ذرا نماز سے متعلق کچھ باتیں پوچھنی ہیں۔"
    o "پوچھو کیا پوچھنا چاہتے ہو۔"
    • یہ بتائیں کہ نماز کی نیت زبان سے کرنی ہے کہ دل میں۔
    o میاں نیت زبان سے کرو یا دل میں کرو، ہر صورت میں خالص ہونی چاہیے۔"
    • جواب کچھ عجیب تھا لیکن اگلا سوال :اچھا ہاتھ کانوں تک اٹھانے ہیں یا کاندھے تک؟
    o میاں کان اور کاندھے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ حقیقت میں تو ہاتھ نفس کی پوجا سے اٹھانے ہیں۔
    • اچھا ہاتھ کہاں باندھنے ہیں، سینے پر کہ ناف کے نیچے ؟
    o ارے صاحبزادے، ہاتھ ادب سے باندھنے ہیں ، جہاں ادب محسوس ہو وہیں رکھ لو۔
    • سورہ فاتحہ امام کے پیچھے بھی پڑھنی ہے یا چپ رہنا ہے؟
    o بھائی ، جب تمہارا نمائیندہ خدا سے سب کے لیے باآواز بلند بول رہا ہو تو تمہیں بولنے کی کیا ضرورت؟ اور جب وہ خاموش ہو تو تمہارے چپ رہنے کا کیا مقصد؟
    • اچھا سمجھ گیا لیکن یہ آمین زور سے بولنی ہے کہ آہستہ؟
    o میاں، آمین کا مطلب ہے" قبول فرما"۔ تو کبھی یہ آہ زور سے نکلتی ہے تو کبھی آہستہ۔دعا کی قبولیت آواز کی بلندی نہیں دل کی تڑپ کا تقاضا کرتی ہے۔
    • سنا ہے رکوع میں کمر اتنی سیدھی ہوئی ہو کہ پانی کا پیالہ بھی پشت پر رکھ دیا جائے تو اس کا لیول برقرار رہے؟
    o میاں ، جب غلام جھکتا ہے تو کیا بادشاہ پیالہ رکھ کر کمر کا تناو چیک کرتا ہے؟ وہ تو تمہارے بے اختیار سے جھکنے کو دیکھتا ہے اور بس۔
    • کیا رکوع سے اٹھ کر دوبارہ رفع یدین کرنا ضروری ہے؟
    o جناب من ، اصل کام تو تکبیر یعنی خدا کی بڑائی بیان کرنا ہے، اب یہ بڑائی ہاتھ اٹھاکربیان کرلو یا بنا ہاتھ اٹھائے۔
    • حضور ، کیا سجدے میں اتنا اونچا ہونا لازمی ہے کہ ایک چھوٹا بکری کا بچہ نیچے سے نکل جائے؟
    o میرے دوست، سجدہ تو عاجزی و پستی کی انتہائی علامت ہے۔ بادشاہوں کے بادشاہ کے حضور ناک رگڑتے وقت کس کو ہوش ہوگا ہے کہ اونچائی اور لمبائی کتنی ہے؟
    • حضرت آپ تو ساری باتوں میں اتنی وسعت اور آپشنز پیدا کررہے ہیں جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ "صلو کما رائتمونی اصلی" یعنی نماز اس طرح پڑھو جیسے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
    o ارے بھائی ہم نے تو نبی کریم کو نماز میں روتے ہوئے دیکھا، گڑگڑاتے دیکھا، ادب و احترام کا پیکر بنے قیام میں دیکھا، قرآن کو سمجھ کر پڑھتے ہوئے دیکھا، اپنے رب کے آگے بے تابی سے جھکتے دیکھا، تڑپتے ہوئے سجدہ کرتے دیکھا، قومہ و قعدہ میں بھی دعائیں مانگتے ہوئے دیکھا، تسبیحات بدل بدل کر پڑھتے ہوئے دیکھا، اپنے رب کو خوف و امید سے پکارتے ہوئے دیکھا۔ہم نے یہی دیکھا اور یہی سمجھا کہ نماز کا اصل مغز یہی سب کچھ ہے ۔ یہی وہ نماز ہے جس کے لیے نبی نے حکم دیا کہ نماز اس طرح پڑھو جیسے تم مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو۔
    • بات اس کی سمجھ آچکی تھی کہ آج تک وہ نماز پڑھتا تو رہا ، ادا نہ کرپایا۔ موذن حی علی الصلوٰۃ کی صدائیں لگارہا تھا اور وہ اس حکم پر عمل کرنے کے لیے بے تاب تھا " صلو کما رائیتمونی اصلی"---"نماز اس طرح پڑھو جیسے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھا ہے"۔....... منقول

  4. #4
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    Quote Fasih ud Din said: View Post

    ایک انتہائی نوعیت کا مسئلہ

    افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنکا مسئلہ یہ ہے کہ وہ نماز نہ پڑھنے والوں کو کچھ نہیں کہتے اور نماز پڑھنے کی ترغیب نہیں دیتے ۔۔ لیکن کوئی بھائی نماز کا شوق لے کر مسجد چلا جائے ( چاہے کسی بھی مسلک کی مسجد ہو ) تو بجائے اسے پکا اور اچھا نمازی بنانے کے ،، اسکا ذہن خراب کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ نماز تو بس یہی ہے ۔۔ اللہ کے بندو شکر کرو کہ نوجوان دین والی سائڈ آ رہے ہیں ،، لیکن نہیں ۔۔ متنفر کرنا منظور ہے لیکن اچھا ، کھرا اور پکا نمازی بنانا نامنظور ہے ۔۔

    کئی جاہلوں نے اپنے فرقوں کے نام سے بورڈ لگائے ہوتے ہیں کہ اس مسجد میں فلاں فلاں کا داخلہ منع ہے ۔۔ کل قیامت کے دن ان شاءاللہ پتہ چل جائے گا جب حساب کتاب ہوگا ۔۔ یہ دین کی کوئی خدمت نہیں بلکہ دین کے نام پر مذاق ہے ۔۔ میں خود اس طریقے سے نماز پڑھتا ہوں جس میں ہاتھ کانوں تک اٹھائے جاتے ہیں ، رفع یدین نہیں کیا جاتا اور جہری نماز میں اونچی آمین نہیں کہی جاتی اور دیگر بھی ایسی چیزیں ۔۔ امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ کے مقلدین کی فکر جس کے بارے میں کچھ لوگ بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ نماز حنفی غلط ہے اور نماز محمدی ہی اصل نماز ہے۔۔ مطلب ایک لائن میں ایسے لوگ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر دیتے ہیں کہ شائد امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ ساری زندگی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے خلاف سازشیں کرتے رہے اور نماز کا بھی الگ طریقہ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر دیا العیاذ باللہ ۔۔ جو کہ سراسر غلط ہے ۔۔

    الحمداللہ ہم نماز پڑھتے اور قائم کرتے ہیں ۔۔ چاہے پھر حنفی فقہ کے فالوورز ہوں یا کسی اور فقہ کے ۔۔ یا خود کوئی سلفی بھائی وغیرہ ہی ہوں ،، لیکن ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم دیگر لوگوں پر تنقید یا جرح کر کر کے ہی مر جائیں ۔۔ ویسے بھی یہ سب طریقے خود نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران کیے۔۔ اگرچہ مسجد نبوی اور مسجد حرام میں ہم سب کے لیے بہترین نمونے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو مسئلہ رہتا ہی رہتا ہے ۔۔

    یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ مجھے جہاں اور جس جگہ و مقام کی مسجد میں نماز ادا کرنے کا موقع مل جائے تو الحمداللہ کرتا ہوں ۔۔ کبھی یہ نہیں دیکھا کہ کس مسلک کی ہے ۔۔ کیونکہ امت کا کباڑہ ہو رہا ہے اور افسوس کہ کچھ لوگوں کو اب بھی ایسی باتوں سے فرصت نہیں ۔۔ نماز نہ پڑھو تو وہ ٹھیک ہے یا اچھی اور خالص نیت سے پڑھ لو تو وہ ٹھیک ہے ؟؟ حکمت و پردے داری کا کا تقاضہ ہے کہ میں اس بارے میں مزید کھل کر نہ لکھوں ۔۔ مزید یہ کہ مجھے مختلف دوست احباب کی جانب سے مختلف مساجد کے پروگرامز میں شرکت کی دعوت بھی وقتاً فوقتاً ملتی رہتی ہے اور ظاہر ہے کہ نماز بھی پھر وہیں آ جاتی ہے ۔۔ جیسا کہ کچھ دن پہلے فتنہ دجال ہر ہمارے شہر کی ایک مسجد میں پروگرام ہوا اور وہاں میں گیا اور وہ مسجد ہمارے سلفی بھائیوں کے پاس تھی ۔۔ لیکن میں نے کسی کو کافر یا گمراہ نہیں کہا اور چلا گیا ۔۔ میں نے پروگرام کے اختتام پر گوجرانوالہ سے آنے والے انکے عالم سے مختلف سوال بھی کیے انکی تقریر کے نکات پر ،، صرف لکیر کا فقیر اور ایک محدود سوچ کا مالک ہونا میرے نزدیک مناسب نہیں۔۔ حق بات حق نیت اور حق طریقے سے کرنی چاہیے اور امت بن کر بھی سوچنا چاہیے ۔۔ لیکن افسوس ہر کوئی یہ نہیں سمجھتا ۔۔ جب میں واہ کینٹ کے ہاسٹل میں رہا ایک سال تک تو جمعہ کی نماز میں وہاں زیادہ تر سلفی بھائیوں کی مسجد میں ہی ادا کرتا تھا جہاں نماز ڈیڑھ بجے ہوتی تھی ۔۔ تو جب ہم سب کو ساتھ لے کر اور اکٹھا لے کر چلنے کی کوشش کرتے ہیں اور انتہائی خلوص سے کام کرتے ہیں تو سب کا فرض بنتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے باہم بحث مباحثے نہ کیا کریں بلکہ وسیع النظری بھی رکھ لیا کریں ۔۔

    ابھی دو تین دن پہلے میں نے سوشل میڈیا کے فیس بک پلیٹ فارم پر اعتدال پسندانہ موقف اور پیار محبت والی ایک پوسٹ کی جو نماز کے متعلق تھی ۔۔ اور الحمداللہ میری اس پوسٹ کو کئی مکاتب فکر کے دوستوں نے سراہا اور کمینٹس کیے ۔۔ لیکن میری اسی پوسٹ میں ایک بھائی نے اپنی طرف سے اچھی بات بتانے کی کوشش کی کہ علماء وغیرہ کی کوئی حجت نہیں اور صرف قرآان و حدیث وغیرہ ہی ہیں ۔۔ اور مجھے انکے طرز گفتگو سے یہ بھی اندازہ ہو چکا تھا کہ وہ کس فکر سے تعلق رکھتے ہیں ( یہاں اس فکر کا نام لکھنا مناسب نہیں ) لیکن میں نے بحث سے اجتناب ہی کیا کیونکہ اتنی اچھی پوسٹ کو بھی بندہ کسی ایک بندے کی وجہ سے خراب کر دے بحث سے تو کوئی فائدہ نہیں ۔۔

    ہم سب کو چاہیے کہ لوگوں کو نماز پڑھنے کا اور نماز قائم کرنے کا پاپند بنائیں ۔۔ نہ کہ ہر وقت کی ٹھیکے داریوں سے لوگوں کو دور کر کے اسلام دشمن لبرلز ، سیکولرز ، منکرین حدیث ، قادیانیوں اور مرتدوں کے ہاتھ لگا دیں ۔۔ اللہ پاک سب کو سوچنے سمجھنے کی توفیق دیں ۔۔ آمین

    فصیح الدین محمد ناصر

    وعلیکم السلام بھائی فصیح
    آج کل تو اگر کوئی نوجوان مسجد میں چلا جائے بجائے اسکی حوصلہ افزائی کرنے اور نماز کی باقاعدگی کی تلقین کی بجائے
    یہ کہا جاتا ہے کہ آپکو مسجد کی یاد کیسے آئی اور تو اور یہ بھی کہا جاتا ہے پنجابی میں "اِڈا تو نمازی " اب بندہ پوچھے اگر کسی
    کو اللہ نے سیدھی راہ پر لگا دیا ہے تو اسے برباد نہ کرو وہی آپکے والی بات کہ اسکا ذہن خراب کیا جاتا ہے۔

    باقی مسلک کی مساجد بنا کر دین کے کچھ ٹھیکیے دار بنے بیٹھے ہیں اللہ کے بندوں مسجد تو مسلمانوں والی بناؤ مسجد میں بھی لوگ چلاکیاں دکھانے سے بعض نہیں آتے
    اور اکثر مساجد میں تو یہ بھی ہے کہ ایک بندے کا امام کے ساتھ اختلاف ہے تو وہ باقیوں کو بھی کہتا ہے کہ اسکے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔
    ابھی حال ہی میں جو مسلہ ہمارے ساتھ پیش آتا ہے اور میرے ساتھ بھی آیا ہے وہ یہ کہ اگر کوئی بندہ نماز پڑھنے چلا جائے
    اسے یہ کہا جاتا ہے لگتا ہے تمہارے پیپرز نزدیک ہیں جو نماز پڑھ رہے ہو لگتا ہے رزلٹ آنے والا ہے جو نماز پڑھ رہے ہوویسے تو کبھی آئے نہیں
    اب اگر کوئی آ رہا ہے نماز پڑھنے چاہے اللہ اسے کسی بھی بہانے بھیج رہا ہے مسجد میں تو اس میں کیا غلط ہے۔

    باقی اللہ پاک امتِ محمدیؐ کو سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے نماز پڑھنے اور دوسروں کو نصیحت کی توفیق دے۔آمین

  5. #5
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Rana268 said: View Post

    Bilkul aisa he hai ,, Aap ne drust farmaya ,, ALLAH PAAK sub ko sochney samajhney ki Toufeeq den ,, Aameen

  6. #6
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    Quote Fasih ud Din said: View Post
    Bilkul aisa he hai ,, Aap ne drust farmaya ,, ALLAH PAAK sub ko sochney samajhney ki Toufeeq den ,, Aameen
    Ameen
    اور ایسا میرے ساتھ کئی بار ہوا ہے
    لاسٹ میرے جب پیپرز سٹارٹ ہو سیکنڈ ائیر کے آٹھ مئی کو تب

  7. #7
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Rana268 said: View Post

    Ameen
    اور ایسا میرے ساتھ کئی بار ہوا ہے
    لاسٹ میرے جب پیپرز سٹارٹ ہو سیکنڈ ائیر کے آٹھ مئی کو تب
    jazakALLAH

  8. #8
    Habibullah58's Avatar
    Habibullah58 is offline Advance Member
    Last Online
    8th July 2021 @ 11:03 PM
    Join Date
    29 Dec 2012
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    952
    Threads
    108
    Credits
    8,655
    Thanked
    169

    Default

    نہایت عمدہ! دل کی بات جسے آپ نے زبان دیدی۔ ماشاء اللہ بہت عمدہ انداز میں سمجھایا گیا
    اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو نماز پڑھنے اور دین کے باقی تمام احکام بجالانے کی توفیق دے۔ آمین یا رب العالمین

  9. #9
    GujratCity's Avatar
    GujratCity is offline Advance Member
    Last Online
    23rd March 2024 @ 05:44 PM
    Join Date
    30 Jun 2012
    Location
    Gujrat > London
    Gender
    Male
    Posts
    2,754
    Threads
    389
    Credits
    7,690
    Thanked
    255

    Default

    Bohat Acha laga par kar

    Very good

    Jazzak Allah

  10. #10
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Habibullah58 said: View Post
    نہایت عمدہ! دل کی بات جسے آپ نے زبان دیدی۔ ماشاء اللہ بہت عمدہ انداز میں سمجھایا گیا
    اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو نماز پڑھنے اور دین کے باقی تمام احکام بجالانے کی توفیق دے۔ آمین یا رب العالمین
    Aap ki Pasandeedgi ka bht Shukriya ,, ALLAH PAAK sub ko sochney samajhney ki Toufeeq den ,, Aameen

  11. #11
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote GujratCity said: View Post
    Bohat Acha laga par kar

    Very good

    Jazzak Allah
    Aap ki Pasandeedgi ka bht Shukriya ,, ALLAH PAAK sub ko sochney samajhney ki Toufeeq den ,, Aameen

  12. #12
    bilalchishti is offline Senior Member+
    Last Online
    31st July 2017 @ 12:23 PM
    Join Date
    28 Jan 2017
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    58
    Threads
    3
    Credits
    382
    Thanked
    2

    Default

    Jazak Allah. .. ache bat likha ha

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Ilhaad o Zindiqiyat Ke Radd Mein Ek Intehayi Zuroori Website
    By Fasih ud Din in forum Website Reviews
    Replies: 46
    Last Post: 4th April 2020, 06:32 PM
  2. bahot hi AHAM MASLA....!! Zaror Read karen....
    By ata_aqr in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 12
    Last Post: 20th December 2010, 02:51 AM
  3. Aham Tareen Masla...zaror Read Karen.
    By ata_aqr in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 13
    Last Post: 19th October 2009, 01:00 AM
  4. Bohat Ehem Masla...Must Read.
    By Mild4All in forum Islam
    Replies: 7
    Last Post: 19th September 2009, 07:00 PM
  5. Sawalat ek masla!!!(must read)
    By ahsan120 in forum Islam
    Replies: 1
    Last Post: 25th April 2007, 02:24 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •