السلام علیکم پیارے دوستوں
اینٹی ہیکنگ سیکشن میں ایک اور نیو تھریڈ کے ساتھ پیش خدمت ہوں

دوستوں آج کا میرا ٹاپک پاسورڈ سے متعلق ہے
جو شخص انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے تو لازمی بات ہے کہ اُس کے بہت سی آن لائن سائٹس پر اکاؤنٹ ہونگے
اور آج کے جدید زمانے میں ہر کوئی انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے لہذاآپ اس بات سے تو بخوبی واقف ہونگے کہ انٹرنیٹ پر تمام آن لائن اکاؤنٹس پر ایک جیسا پاسورڈ رکھنا کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ اس بات سے لا علم ہیں تو فی الفور اپنے تمام اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کر لیں ورنہ کوئی بھی ایک اکاؤنٹ ہیک ہونے یا پاسورڈ لیک ہونے کے بعد آپ اپنے تمام اکاونٹس سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔

اسی لئے کمپیوٹر ماہرین اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ اپنے آنلائن اکاؤنٹس کا پاسورڈ ایک جیسے نہ رکھیں
لیکن اس بعد یہ مسئلہ شروع ہو جاتا ہے کہ اگر ہر سائٹ کا پاسورڈ مختلف ہو گا تو ہم یاد کیسے رکھ پائیں گے
یقیناََ آپ کے ذہن میں اس کا حل یہ ہو گا کہ تمام پاسورڈ ایک فائل میں سیو کر لئے جائیں اور اُس فائل کو لاک کر دیا جائے

لیکن دوستوں میں آپ کو اس سے بھی ایک آسان حل بتانے والا ہوں

نمبر1


کوئی ایسا نمبر جو آپ کو پہلے سے یاد ہویہ آپ کا سکول کا رول نمبر ہو سکتا ہے اپنے گھر کا نمبر یا کوئی موبائل نمبرکا پہلا یا آخری حصہ
مثلاََ آپ کا موبائل نمبر ہے 754896258تو اس کے آخری پانچ عدد لے لیں

نمبر 2

دوستوں جب بھی کسی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنائیں تو اُس سائٹ کے پہلے لیٹرزذہن نشین کر لیں مثلاََ فیس بُک کے ایف بی، جی میل کے جی ایم ، آئی ٹی دُنیا کا آئی ٹی ڈی وغیرہ وغیرہ
اس مخفف کے الفاظ کو آپ بڑا چھوٹا بھی کر سکتے ہیں
وغیرہ Gm,ItD,Fb مثال کے طور پر

نمبر 3

دوستوں اس کو مزیڈ سیکیور کرنے کے لئے آپ اپنے ذہن نشین نمبر کو محفف الفاظ کے ساتھ کسی اسپیشل کریکٹر کو بھی جوڑ سکتے ہیں
اسپیشل کریکٹرز یہ ہوتے ہیں
!@#$%^&*

مثال کے طور پر
fB$96258
ایسے آپ کا پاسورڈ بھی بہت اسٹرونگ ہو جائے گا

تو پیارے دوستوں پاسورڈ سے متعلق آپ کو یہ ٹپ کیسی لگی
مجھے امید ہے اس پر عمل کرنے کے بعد آپ کے تمام پاسورڈ یونیک ہونگے اور آپ کو یاد رکھنے میں بھی آسانی ہو گی
اسی کے ساتھ اجازت دیجئے

فی امان اللہ
والسلام


علی حیدر
آئی ٹی دُنیا ڈاٹ کام