Name:  150923070234704753.png
Views: 1560
Size:  46.0 KB

دوستوں ہم کسی بھی ونڈو میں اسکرین شاٹ لینا چاہیں تو پرنٹ اسکرین کی کی سے لے سکتے ہیں
لیکن اس میں دشواری یہ ہے کہ پرنٹ اسکرین بٹن پریس کرنے کے بعد ہمیں شاٹ کو پینٹ میں پیسٹ کرنا پڑتا ہے اور پھر اگر ضروری ہو تو اُسے کراپ کرنا پڑتا ہے ۔ جس میں خاصہ وقت صَرف ہو جاتا ہے ۔

پیارے دوستوں اس کا ایک آسان حل بھی ہے ہمارے آپریٹنگ سسٹم ونڈو سیون میں بلٹ ان ایک ایسا ٹول موجود ہے جس کے ذریعہ آپ اسکرین پر موجود کسی بھی چیز کا شاٹ لے سکتے ہیں ۔ اس کے لئے نہ ہی آپ کو پینٹ کی ضرورت ہو گی نہ ہی کراپنگ کی ، بلکہ آپ خود یہ مخصوص ایریا کا انتخاب کر سکتے ہیں

تو دوستوں اُس ٹول کا نام ہے

Snipping Tool

لکھیں Snipping Tool اس ٹول کو ایکسس کرنے کے لئے اسٹارٹ کا بٹن دبائیں اور سرچ بار میں
آپ کے سامنے ایک ٹول حاضر ہو گا جس کا آئیکون قینچی ہے
اس پر کلک کریں اور آپ کے سامنے بلٹ ان اسکرین شاٹ ٹیکر اوپن ہو جائے گا

Name:  ST1.gif
Views: 1743
Size:  13.1 KB

استعمال کا طریقہ

جیسے ہی آپ اس ٹول کو اوپن کریں گے تمام اسکرین بلر ہو جائے گی ۔

Name:  ST2.jpg
Views: 1657
Size:  34.1 KB

اب آپ نے وہ ایریا سلیکٹ کرنا ہے جس کا اسکرین شاٹ آپ لینا چاہتے ہیں

Name:  ST3.jpg
Views: 1643
Size:  24.1 KB

جیسے ہی آپ ایریا سیلیٹ کر لیں گے آپ کے پاس ایک ونڈو اوپن ہو جائے گی جس میں آپ کا اسکرین شاٹ نظر آ رہا ہوگا
آپ کنٹرول پلس ایس کی کمانڈ سے اپنا شاٹ سیو کر سکتے ہیں

Name:  ST5.jpg
Views: 1907
Size:  31.7 KB

اس کے علاوہ آپ اس ٹول میں اپنی ضرورت کے مطابق اور بھی آپشن ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔

Name:  ST4.png
Views: 1641
Size:  26.3 KB

اگر کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو کمنٹ کریں۔ اس کے ساتھ ہی مجھے اجازت دیں

والسلام

علی حیدر
آئی ٹی دُنیا ڈاٹ کام