Name:  Bismi Salam.png
Views: 178
Size:  53.4 KB
ڈیئر آئی ٹی ڈی ممبران۔ آج آپ کے لیے ایک چھوٹی سے مگر نہائت کار آمد ٹرک کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔

اس تھریڈ میں میں آپ کو آئی فون سے کسی تھریڈ کا لنک کاپی کر کے کسی بھی تھریڈ، پوسٹ یا پی ایم میں پیسٹ کرنے کے بارے میں بتاوں گا۔
یہ تھریڈ صرف ان ممبران کے لیے ہے جو آئی فون استعمال کر رہے ہیں۔میں جو سکرین شاٹ اٹیچ کر رہا ہوں وہ آئی فون 7 + کے ہیں۔ ہو سکتا ہے دوسرے ماڈلز میں کچھ فرق ہو۔
اس سے پہلے میں موبائل سے آئی ٹی ڈی ایپ میں لاگ ان ہونے کا تھریڈ پوسٹ کر چکا ہوں۔
جس کا لنک یہ ہے۔
اگر آپ کسی تھریڈ کا لنک کاپی کر کے کسی دوسرے تھریڈ یا پوسٹ یا پی ایم میں پیسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ تو سب سے پہلے اپنے موبائل سے وہ تھریڈ اوپن کر لیں۔
اس کے بعد نیچے سکرین شاٹ کے مطابق تھریڈ ٹائٹل پر ہلکا سا پریس کر کے رکھیں۔ ایک یا دو سیکنڈ کے اندر اس میں ایک پاپ اپ ونڈو کھل جائے گی۔

Name:  File 01.png
Views: 277
Size:  112.7 KB

اب آپ نے نیچے سکرین شاٹ کے مطابق کاپی پر کلک کر نا ہے۔ کلک کرنے کے بعد پاپ اپ ونڈو بند ہو جائے گی اور آپ کا لنک کاپی ہو جائے گا۔

Name:  File 02.png
Views: 189
Size:  139.2 KB

اس کے بعد آپ نے وہ تھریڈ یا پوسٹ یا پی ایم کھولنا ہے جس میں آپ یہ لنک پیٹ کرنا چاہتے ہیں ۔اور نیچے سکرین شاٹ کے مطابق اس کے ٹیکسٹ باکس پر اسی طرح ہلکا سا پریس کر کے رکھنا ہے۔ ایک یا دو سیکنڈ کے بعد اس میں بھی ایک پاپ اپ ونڈو کھلے گی۔ اب آپ نے پیسٹ پر کلک کرنا ہے۔

Name:  File 03.png
Views: 207
Size:  72.8 KB

کلک کرنے کے ساتھ ہی آپ کا تھریڈ لنک آپ کے ٹیکسٹ بکس میں پیسٹ ہو جائے گا۔اب آپ اس میں مزید کچھ لکھا چاہیں تو لکھ لیں اور پھر اس کے بعد سبمٹ کر دیں۔
آپ کا کام ختم۔ اور میرا تھریڈ بھی مکمل ہو گیا ہے۔

Name:  File 04.png
Views: 186
Size:  80.4 KB

کسی بھی ممبر کو کوئی چیز سمجھ میں نہ آ رہی ہو تو وہ کمنٹس میں پوچھ سکتا ہے۔