اسلام علیکم! دوستوں میں آئی ٹی دنیا میں سی پلس پلس کا کورس اسٹارٹ کررہا ہوں میں اس کورس میں کوشش کروں گا کہ آپ کو بالکل آسان طریقے سے سمجھا سکوں کیونکہ آئی ٹی دنیا میں جس نے بھی سی پلس پلس کا کورس شروع کیا 3 یا 4 کلاسز کرواکر باقی کلاس نہیں کروائی۔۔۔تو آپ سی پلس پلس کی ہسٹری سی پلس پلس سیکشن میں پڑھ سکتے ہیں ،، ہاں ایک اور بات میں ہر کلاس کے نیچے اس کی پچھلی کلاس کا لنک دے دوں گا ۔۔ تو چلئے اسٹارٹ کرتے ہیں ۔۔
#include<iostream.h>
#include<iostream>
آپ سوچ رہے ہونگے کہ یہ دونوں اسٹیٹمنٹ ایک جیسی ہے جی ہاں یہ ایک جیسی ہے مگر اِس میں پہلی والی جو اسٹیٹمنٹ ہے وہ سی پلس پلس کے پرانے آئی ڈی ای میں استعمال ہوتے ہیں جیسا کہ ٹربوسی پلس پلس وغیر ہ۔
لہذاء اگر آپ ڈیو مائینس سی پلس پلس استعمال کررہے ہیں یا پھر کوڈ بلاک تو آپ دوسری والی اسٹیٹمنٹ لکھیں ۔۔
اب آپ یہ سوچ رہے ہونگے کہ یہ کیا چیز ہے iostream
iostream Stands For Input Output Stream
ٹھیک ہے یعنی istreamاِن پٹ کےلئے
اور ostream آؤٹ پٹ کےلئے ۔۔
iostream.
اگلا کوڈ۔
using namespace std;
یہ سی پلس پلس کی اسٹینڈرڈ لائبیری ہے یہ آپ نئے سی پلس پلس آئی ڈی ای میں لکھ سکتے ہیں اور یہ لازمی ہے ورنا ایرر آئے گا ۔۔
چلئےنیچے ایک سیپل پروگرام بناتے ہیں
#include<iostream>
using namespace std;
main(){
cout<<"This is my first c++ program";
}
ہم نے سب سے پہلے #ٰinclude<iostream>لکھا پھر using namespace std; جس کے بارے میں میں نے آپ کو اوپر بتایا بھی تھا
پھر ہم نے main()لکھا یہ کمپائلر کو بتا تا ہے کہ یہ مین فنکشن ہے او ر ایگزیکیوشن یہی سے اسٹارٹ ہوگی ۔
پھر ہم نے نیچے coutلکھا اس کامطلب ہے کہ کونسول آؤٹ پٹ۔
یہ ہمیں ہمارے کمپائلر میں آؤٹ پٹ شو کرتا ہے ۔
۔شکریہ آپ سب کا اب اگلی کلاس میں ملاقات ہوگی
آپ کی ریپلائی کا منتظر