*اے ﷲ ! بے شک میں تجھ سے بہترین سوال کرنا، بہترین دعا، بہترین نجات، بہترین عمل، بہترین ثواب، بہترین زندگی اور بہترین موت مانگتا ہوں ۔*
اور *مجھے ثابت قدم رکھ، میرا نامۂ اعمال وزنی کر، میرا ایمان ثابت کر، میرے درجے بلند کر، میری نماز قبول کر اور میری خطا بخش دے ۔*
*میں تجھ سے جنت کے بلند درجوں کا سوال کرتا ہوں ، اے ﷲ! بے شک میں تجھ سے بھلائی کا آغاز اور اس کا (بھلائی پر) اختتام، اس کاجامع ہونا، اس کی ابتداء ، اس کا ظاہر اور اس کا باطن اور جنت کے بلند درجے مانگتا ہوں، آمین۔*
*اے ﷲ ! میں تجھ سے سوال کر تا ہوں خیر کا جو تو مجھے دے اور خیر کا جو میں کام کروں اور خیر کا جو میں عمل کروں اور ظاہر و باطن میں خیر کا اور جنت کے بلند درجے مانگتا ہوں، آمین۔*
*اے ﷲ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میرا ذکر بلند کر دے ، اور میرے بوجھ اتار دے، میرے کام کی اصلاح کر دے، میرے دل کو پاک کر دے، میری شرم گاہ کو محفوظ رکھ، میرے دل کو میرے لیے منو ّر کر دے ،*
*میر ے گناہ بخش دے اور میں تجھ سے جنت کے بلند درجوں کا سوال کرتا ہوں، آمین۔*
*اے ﷲ ! بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میرے نفس میں، میری سماعت اور میری نگاہ میں، میری روح اور میری تخلیق میں، میرے اخلاق اور میرے گھر والوں میں ، میری زندگی اور میری موت میں اور میرے عمل میں برکت دے ۔*
*تو میری نیکیاں قبول کر اور میں تجھ سے جنت کے بلند درجوں کا سوال کرتا ہوں ،آمین ۔*
( المستدرک للحاکم، ج :2، ص : 1954 ) صحیح