آسمانی بجلی :دراصل اس وقت پیدا ہوتی ہے.جب بادل اور تیز ہوا ایک دوسرے سے رگڑ کھاتے ہیں۔ آسمانی بجلی میں کروڑوں وولٹ اور کروڑوں ایمپئر کرنٹ ہوتا ہے.جو زمین پر دو طرح سے لپکتا ہے۔
۔جو شخص یا چیز مثلا عمارت اور درخت وغیرہ جو اس جگہ کی مناسبت سے اونچے ترین ہوں، ان پر بجلی گر کر زمین میں چلی جاتی ہے.
‎۔سائنسدانوں کے مطابق زمین میں بھی مثبت یا منفی چارج ہوتا ہے۔اس لیے آسمانی بجلی بھی اس چارج کی طرف لپکتی ہے اور زمین میں چلی جاتی ہے۔ حد درجہ وولٹیج اور میگا ایمپئرز کی وجہ سے آسمانی بجلی اپنے راستے میں آنے والی ہوا کو آئیوزائن کر دیتی ہے،جس کی وجہ سے ہوا میں اس کا سفر ممکن ہوتا ہے۔
آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کسی لوہے کی چیز، اکیلے درخت، کھلے آسمان تلے، برتن دھونے، نہانے ، پانی سے پرہیز ، بجلی سے چلنے والے آلات کو بند کرنا چاہیے اس کے علاوہ مچھلی کا شکار بھی نہیں کرنا چاہیے، موبائل فون کو ایمرجنسی کے علاوہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ امید ہے پوسٹ پسند آئے گی۔ شکریہ