کنجوس نے دعوت کی..
ایک انتہائی بخیل اور بے حد کنجوس شخص نے اپنے کسی ساتھی کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا، جب کھانا دسترخوان پر لگایا اور رکھا گیا، تو اس پر کھانے کیلئے بجُز ابلے ہوئے سفید چاول کی ایک پلیٹ کے اور کچھ بھی نہیں تھا!
جیسے ہی سب نے بسم اللہ کہہ کر کھانا شروع کیا، بخیل کی بیوی اندر سے دروازہ پیٹ کر کہنے لگی:
"کیا میں مرغی لے آوں؟"
شوہر نے جواب دیا:
"نہیں!
ابھی ہم لوگ بیٹھے چاول ہی کھا رہے ہیں، لہذا تھوڑا صبر سے کام لو!"
مہمان کہنے لگا:
"جب لا ہی رہی ہے، تو اسے مرغی لے آنے دو نا!"
لیکن وہ بخیل یہ سن کر خاموش ہی رہا، اور کوئی بھی جواب نہ دیا!
دس منٹ گزرنے کے بعد بخیل کی بیوی نے پھر دروازہ کھٹکھٹایا، اور کہنے لگی:
مرغی لے آوں؟
بخیل شوہر نے ایک بار پھر وہی جواب دیا:
"نہیں!
ابھی تھوڑا انتظار کرو!
ہم ابھی تک چاول کھا ہی رہے ہیں!"
کچھ دیر بعد جب کھانے سے فراغت ہو گئی، تو شوہر نے بیوی کو آواز دی:
"جی!
اب مرغی لے آو!"
جب مرغی لے کر وہ اندر داخل ہوئی، تو مہمان یہ منطر دیکھ کر یک دم حیران وششدر اور سراپا استعجاب بن کر رہ گیا؛ کہ وہ بیوی ایک زندہ مرغی لے کر اندر آ رہی ہے!
کیا آپ جانتے ہیں، کس لئے؟؟
تاکہ وہ مرغی دسترخوان پر گرے پڑے چاول کے دانوں کو بھی چن لے!...