ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں شاندار سنچری داغ دی،انہوں نے 51گیندوں پر 14چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 126رنز بنائے تھے۔

کرس گیل کے کیریئر کی 19ویں سنچری ہے اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور پر 801چھکے لگا کر نئی تاریخ بھی رقم کر دی ہے۔ گیل بی پی ایل کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے اور اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے بی پی ایل میں صابررحمان کے 122رنز کی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔