راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ محب وطن بلوچ قومی دھار ے میں شامل ہورہے ہیں بھٹکے بلوچوں کی واپسی سول ملٹری قیادت کی محنت کاثمرہے بلوچوں نے غیرملکی اسپانسرڈدہشت گردی مستردکردی۔

واضح رہے کہ آج ہی بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہونے والی ایک تقریب میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 300 فراریوں نے رضا کارانہ طور پر ہتھیار ڈالے تھے۔کوئٹہ میں ہونے والی تقریب میں کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔