واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے محتاط رہیں کیونکہ ملک میں بعض دہشتگرد گروپوں کی جانب سے امریکی شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو فرقہ وارانہ حملوں سمیت مسلسل دہشتگردانہ تشدد کا سامنا ہے جس کی وجہ سے امریکی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی زندگیوں کو وہاں خطرات لاحق ہیں۔