میرا ایک مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں

۔
مسئلہ یہ ہے کہ
میرےموبائل میں وائی فائی چل رہا ہے مگر جب لائٹ جاتی ہے آپکو پتا ہے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ایک گھمبیر مسئلہ ہے
جیسے ہی لائٹ جاتی ہے وائی فائی بند ہوجاتا ہے ۔ مگر جب لائٹ آتی ہے تو وائی خود بخود کنیکٹ نہیں ہوتا ہے جب تک آپ اس اسکرین آن یا ان لاک نہ کرو۔
میں سمجھتا تھا کہ یہ شاید میرے موبائل کے ساتھ مسئلہ ہے مگر میں نے اپنے اریب قریب کے تمام لوگوں کے موبائل کو جانچا تو سب میں یہ مسئلہ پایا ہے کہ جب تک آپ اسکرین آن یا ان لاک نہ کرو وائی فائی کنیکٹ نہیں ہوتا ہے۔
جیسے اب لائٹ چلی گئی اور وائی فائی بند ہوگیا اب ایک گھنٹے بعد لائٹ آتی ہے اور مجھے کسی نے واٹس ایپ میسج کئیے ہیں تو میرا موبائل خود بخود مجھے میرےموبائل کی رنگ ٹون بجائے مگر میں جب اسکرین آن کرتا ہوں تو اسی وقت وائی فائی کنیکٹ ہوتا ہے اور سارے میسج ملنا شروع ہوتے ہیں ۔ اب اگر میں دو گھنٹے تک موبائل نہ دیکھوں تو مجھے پتا ہی نہ چلے کہ کس نے میسج کئیے ہیں ۔اس مسئلے کا کوئی حل تجویز کریں برائے مہربانی۔ شکریہ۔