کاش مل جاۓ مجھ کو مہربان وہ
کتنا رکھتا ہے دل کو پریشان وہ
لوٹ آۓ کسی شام میرے لئے
ہو کے اپنے کئے پہ پشیمان وہ
ایک عرصہ سے جس کی طلب ہے مجھے
ایک عرصہ رہے میرا مہمان وہ
اس کی چاہت سے زندہ ہے ہر آرزو
پیار کی سلطنت کا ہے سلطان وہ
دل میں رہ کے بھی اک عمر سے
میری حالت سے کیونکر ہے انجان وہ
Bookmarks