پاکستان میں کئی دن سے سوشل میڈیا پر ” ڈیم بنائو پاکستان بچائو مہم” چل رہی تھی جس کے چلتے ہو ئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثآقب نثار صاحب نےنوٹس لیا اور آئندہ ہفتے کو کیس کی سماعت کریں گے-
چیف جسٹس صاحب نے کہا کہ ملک میں پانی کی قلت ہےاور یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے .ڈیموں سے متعلق تمام مقدمات آئندہ ہفتے سنیں گے. چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اور کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق تمام کیسز سپریم کورٹ کی رجسٹریوں میں سنیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 32،32 سال پرانے کیسز نکالے ہیں. پانی کی کمی ہمارا سب سے سنگین مسئلہ ہے