السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نا اہل قرار دے دیا ہے ، آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں ? کیا یہ فیصلہ صحیح ہے?
پلزز ابھی ووٹ دیجیئے۔
Yes
No
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
سپریم کورٹ نے شریف برادران کو نا اہل قرار دے دیا ہے ، آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں ? کیا یہ فیصلہ صحیح ہے?
پلزز ابھی ووٹ دیجیئے۔
yeh hai sharif Brothers
for ur information mr talash
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیت کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے شریف برادران کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ میاں شہباز شریف کے بطور وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے کے الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشین بھی منسوخ کردیا ہے۔
سپریم کورٹ نے میاں شہباز شریف کے بطور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کردیا۔ عدالت نے شریف برادران کی اہلیت کے بارے میں دائر تمام درخواستیں مسترد کردیں۔
بدھ کے روز جب ان درخواستوں کی سماعت شروع ہوئی تواٹارنی جنرل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور پنجاب حکومت کو میاں شہباز شریف کی اہلیت کے بارے میں سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی اہلیت کے بارے میں دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے پاس ہے۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ کسی جج نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اُٹھایا اور تین نومبر سنہ دوہزار سات کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کے متعلق سپریم کورٹ ٹکا محمد اقبال کی درخواست پر فیصلہ دے چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے تجویز کندہ اور تائید کندہ اُس وقت درخواست دائر کر سکتے ہیں جب عدالت اُنہیں اس کی اجازت دے۔
واضح رہے کہ شریف برادران کی اہلیت کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا میاں نواز شریف کا جمہوری اور بنیادی حق ہے۔
بعدازاں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان اختلافات کی وجہ سے وفاق نے ان درخواستوں کے متعلق یہ موقف اختیار کیا کہ وہ اس لیے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں کیونکہ ان درخواستوں میں اُنہیں فریق بنایا گیا ہے اورعدالت ان درخواستوں پر جو بھی فیصلہ کرے گی وہ وفاق کو منظور ہوگا۔
سماعت کے دوران عدالت نے درخواست دہندہ کے وکیل اکرم شیخ سے کہا کہ وہ دس منٹ کے اندر اگر کوئی دلائل دینا چاہتے ہیں تو دے دیں جس پر اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی ان درخواستوں کی ساعت کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل کے حوالے سے دلائل دیئے ہیں جبکہ ان درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی دلائل نہیں دیئے۔ جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس موسی کے لغاری کا کہنا تھا کہ عدالت اُنہیں دو ماہ سے زائد عرصے سے سن رہی ہے جس میں انہوں نے ان درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بھی دلائل دیئے ہی
مسلم لیگ کے کارکنوں نے کئی جگہوں پر احتجاج کیا ہے
حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں کی سپریم کورٹ میں نااہلی کے فیصلے پر ملک بھر میں عمومی طور پر حیرانی اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی بھرپور مزاحمت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
راولپنڈی میں مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دی ہیں جبکہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں نا تو حکومت اور نہ ہی عدالت سے کسی اچھے فیصلے کی توقع تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان عدالتوں کو عدالت کہنا بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ان کا موقف تھا کے ایسے فیصلوں کی کوئی وقعت نہیں ہوتی ماسوائے اس کے کہ ا سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔
’ماضی میں ایک آمر نے اپنی عدالتیں قائم کرکے نواز بردارن کو سیاست سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اب بھی اسی پالیسی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔‘
توقع ہے کہ نواز شریف ایک اخباری کانفرنس میں اپنا باضابطہ ردعمل ظاہر کریں گے۔
مسلم لیگ کی سابق اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے عدالتی فیصلے کا احترام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم جماعت کے ترجمان زاہد خان کا کہنا تھا کہ راہنماؤں کا انتخاب کرنا یا انہیں مسترد کرنے کا کام عوام کا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے جو پہلے ہی موجودہ عدالتوں کے خلاف ہیں کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔ ’یہ عدالت کو صدر پرویز مشرف کے تین نومبر کے غیرآئینی اقدام کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ اصل چیف جسٹس افتخار چودھری ہی ہیں۔‘
قاضی حسین کا کہنا تھا کہ واحد راستہ اب یہی رہ گیا ہے کہ تمام قوم وکلاء کے ساتھ لانگ مارچ میں شامل ہو جائے۔
حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے پنجاب میں اہم رہنما قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ یہ ایک عدالت کا فیصلہ ہے پیپلز پارٹی کیا کہہ سکتی ہے۔ ان کے مطابق ایک شخص کی نااہلی سے تمام نظام پٹری سے نہیں اتر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب ایوان موجود ہیں اور آئینی طریقے سے پنجاب اسمبلی میں کوئی نیا راہنما چنا جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ کافی پہلے سے کہتے رہیں ہیں کہ دونوں یعنی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو لڑنا نہیں چاہیے اور کسی کو درمیان میں مصالحت کروانی چاہیے۔ ’اب مسئلہ کافی پیچیدہ ہوگیا ہے۔‘
مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جس طرح سابق صدر مشرف نے عدلیہ پر شب خون مارا اسی طرح اس حکومت نے غیرآئینی اور غیرجمہوری طریقے سے پنجاب حکومت پر شب خون مارا ہے۔
’ایسے لاکھ یہ فیصلے لے کر آئیں ہمیں آزاد اور حقیقی جمہوریت کے حصول کے لیئے اپنی جدوجہد سے نہیں روک سکیں گے۔‘
سیاسی راہنماؤں کے مطابق اس فیصلے سے ملک میں سیاسی ہم آہنگی اور مصالحت کی سیاست کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور ملک ایک مرتبہ پھر سیاسی کشیدگی کی راہ پر آ گیا ہے
نااہلی کافیصلہ عدالتی فیصلہ ہےجوہم سب کو قبول کرناچاہیئے
nahi nahi nahi
yeh chor judges ka faisla hai
hum ko iss faisla ko qabool nahi karna chahiye
شریف برادران صحیح معنوں میں لیڈرز ہیں ۔اور کورٹ کا فیصلہ غلط ہی نہیں بلکہ جمہوریت کا قتل بھی ہے۔آصف زرداری خود تو کچھ کرتے نہیں اور دوسروں کو بھی کچھ کرنے نہیں دیتے۔اور وعدے قسمیں توڑنا کوئی تو کو ئی آصف زرداری سے سیکھے ۔میں تو یہی کہوں گا کہ جیو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔اور انشاء اللہ جنہوں نے یہ کام کیا اور کروایا ہے وہ بھی جان جائے گے کے انہوں نے یہ کام کر کے کتنی بڑی غلطی کی ہے۔اللہ سب کو ہدایت دے ۔آمین
Yeh Aadalat Ka Nahin Hukumat Ka Faisla Hai.....
This Is My Life,You Decide Yours
کی سپریم کورٹ پرحملہ،جس نےکارگل کی جیتی ہوئی جنگ میں پاکستان کوشکست دلوائی،جس نےدرجنوں طالبعلموں کاقتل ہو،جورات کی تاریکی میں ایک فوجی آمرکےساتھ ڈیل کرکےبھاگ گیاہوکیاوہ پاکستان کےوزیراعظم یاوزیراعلی جیسےبڑےمنصب پرفائزہونےکااہل ہے.
yeh faisla bil kul ghalat kia gya hai!!!
______________
کی سپریم کورٹ پرحملہ،جس نےکارگل کی جیتی ہوئی جنگ میں پاکستان کوشکست دلوائی،جس نےدرجنوں طالبعلموں کاقتل ہو،جورات کی تاریکی میں ایک فوجی آمرکےساتھ ڈیل کرکےبھاگ گیاہوکیاوہ پاکستان کےوزیراعظم یاوزیراعلی جیسےبڑےمنصب پرفائزہونےکااہل ہے
Janab yeh to purani baatein hain abh naya dor hai abh ki baat karo na .Abh ki hakoomat se andaza laga lo kis ki achi hai .Or janab Pakistan kon kaisa aya yeh aap bhi jante ho k kis nein deal ki or kon awam k wajah se aya.Or janab Shareef Brothers Paisa khaane wale nahi hain.Jaise k Zardari sahib .Poore punjab ki awam ko jo sukoon inho nein diya hai kisi nein nahi diya .Janab R.S 1 ki roooti kar di thi .Kitne 2 number Doctors ko pakra.Kitne rishwat khor Police officers pakre.Kitne Haram khane wale Sarkari mulazimo ko pakra.Kitne roads banaye.Or Or Or kia kaho janab hum to bus yehi kahe gaye k Geo Shareef Brothers hum tumhare saath hain.Abh mujhe aap batao k ayse Wazire e Azam ka kia faida jo khud koi faisla na kar sake .Mujhe batao k aysi adliya ka kia faida jo Hukoomat k Orders par chalti ho.janab main zaida kuch nahi kaho ga bus main nein apni raye deni thi so woh main nein dey di.
Allah Hafiz
Bookmarks