السلام علیکم ۔
!دوستو
بہت دنوں بعد آئی ٹی دُنیا پر دوبارہ حاضری ہوئی ہے
اپنی نعت کے چند اشعار آپ کی نذر کرتا ہوں۔
-
دیارِ شب ہوں سحر آشنا کیا جائے
حضورﷺ مجھ کو اُجالا عطا کیا جائے

حضورﷺ مِدح کی توفیق چاہتا ہوں مَیں
حضورﷺ نعت کا مصرع عطا کیا جائے

یہ آرزو ہے کہ پڑھتا رہوں درود و سلام
مجھے مواجہ پہ مِدحت سَرا کیا جائے

مَیں چاہتا ہوں کہ مدفن مرا مدینہ ہو
حضورﷺ خواب کو خوابِ رَسا کیا جائے

مِلے جو اذن مودّت کے باب مِیں احمد
یہ دل نثارِ درِ مصطفیﷺ کیا جائے

محمد عتیق احمد