درج ذیل الفاظ مذکر ہیں :
اوقات ، کرتوت ، قالین ، جزم ، پستول ، ٹکٹ ، حلیم ، زہر ، عطر ، سگریٹ ، کمپوزنگ ، پیش ، لالچ ، بریک ، رنگ ، نب ، تار ، دہی ، جھاگ ، ٹی وی ، ٹیب ، فوٹو ، پت ، میل ، چرس ، تھوک ، فرج ، عوام(عامی کی جمع ہے ، سارے عوام بولا جائے گا ) مزاج ، ہوش ، عیش ، جہنم ، دوزخ ، مرض ، قبض ، کلام ، انتظار ، گوند ، ماضی ، انجیر ، لغت ، اخبار ، درد ، پٹ سن ، مرہم ، روڈ ـ

درج ذیل الفاظ مؤنث ہیں :
شانِ نزول ، درگزر، ترازو ، جدوَل ، جمپر ، چپل ، محراب ، منبر ، گھاس ، ناک ، بارود ، ڈکار ، پتنگ ، جامن ، شطرنج ، مانند ، زیر ، سڑک ، قوم (واحد اور مؤنث ہے جبکہ عوام جمع اور مذکر ہے )

درج ذیل الفاظ مذکر اور مؤنث دونوں طرح بولے جاسکتے ہیں :
گیند(لکھنو میں مذکر ، دہلی میں مؤنث)
شرائط (لکھنؤ ، مذکر اور دہلی میں مؤنث)
سانس (مؤنث ، اہل دہلی مذکر بھی بولتے ہیں )
فِکر(مؤنث ، لکھنو میں مذکر بھی مستعمل ہے ، بعض کے نزدیک خیال کے معنیٰ میں مذکر ، پریشانی کے معنیٰ میں مونث )
بُلبُل (مذکر و مؤنث دونو طرح )
موتیا(دہلی ، مؤنث ـــ لکھنو، مذکر)
وجوہ (لکھنو، مذکر ـــ دہلی ، مؤنث)
ہراس (لکھنو ، مذکر ــ دہلی ، مؤنث)
تراکیب (مؤنث ، لکھنو میں مذکر)
قمیص (مؤنث ، بعض نے مذکر باندھا ہے )
جلق (مؤنث ، دہلی میں مذکر)
نشوونما(دونوں طرح )
کلمات ( دہلی میں مؤنث ، لکھنو میں مذکر)
بٹیر(دہلی ، مذکر ـ لکھنؤ ، مؤنث)
گزند (دونوں طرح )
نِقاب (دونوں طرح )
طرز(دونوں طرح ، ترجیح مذکر کو )
مالا ( دہلی میں مؤنث ، لکھنو میں مذکر)
متاع (دونوں طرح)
اِملا (مذکر ، بعض نے مؤنث باندھا )
کِلک (دونوں طرح)
جِہات ( لکھنو میں مذکر ، دہلی میں مؤنث)
نفل (مؤنث ، دہلی میں مذکر ، لکھنو میں جمع نفلیں )
پریٹ (دہلی ، مذکر ـــ لکھنو میں مؤنث)
حکایات ( دہلی ، مؤنث ـــ لکھنو ، مذکر)
مَخمل (ترجیح مذکر کو ، بعض نے مؤنث بھی باندھا ہے )
مَحک (دونوں طرح ، ترجیح مؤنث کو )
قؑلقؑل (دونوں طرح )
قلم (لکھنے کا آلہ ، مذکر ، پہلے مؤنث بھی کہتے تھے )
قیود(مذکر ، دہلی میں مؤنث )
حدود ( لکھنو ، مذکر ـــــ دہلی ، مؤنث)