نظر کی حفاظت
نظر کی حفاظت ہے کرنا ضروری
خدا کے حکم پے ہے چلنا ضروری
نامحرم کو نظر سے بچانا ہے ہردم
گناہوں سے ہردم ہے بچنا ضروری
اگر تم کو کوئی کہے دیکھنے کو
خدا کا جو حکم ہے بتانا ضروری
خدا کی نظر ہم پے رہتی ہے ہر وقت
نظر آسماں پے ہے رکھنا ضروری
مزے ہیں ہزاروں دنیا میں لیکن
کہا جیسا رب نے وہ ہے کرنا ضروری
رکھیں دل میں رب کو ہمیشہ ہمیشہ
ناپاکی سے دل کو ہے بچانا ضروری
نعمت ہیں آنکھیں خدا کی طرف سے
قدر اس نعمت کی ہے کرنا ضروری
اگر چھین لے رب نظر کو ہماری
برے فیل سے ہے بچنا ضروری
Bookmarks