نبی ﷺ کے چاہنے والوں چہرے پے داڑھی رکھ لو

واجب عمل ہے یہ تو ٹخنے کھلے بھی رکھ لو

قربانیاں نبی ﷺ کی بھولو کبھی نہ تم بھی

پیارے نبی ﷺ کی باتیں اپنے ذہن میں رکھ لو

دنیا کی لذتوں میں کھونا نہیں ہے ہم نے

ہے عارضی ٹھکانہ یہ بات دل میں رکھ لو

آئے تھے جب جہاں میں ہاتھوں میں کچھ نہیں تھا

جاتے ہوئے تو بس صرف اعمال اچھے رکھ لو

پیارے نبی ﷺ سے اک دن ملنا ہے اُس جہاں میں

کیا کرنا اِس جہاں میں یہ بات یاد رکھ لو