جو بھی آئے گا دنیا میں اُسے جانا ضروری ہے
وہ مومن ہو یا کافر ہو اُسے جانا ضروری ہے
خدا نے آزمانے کے لیے بھیجا ہے دنیا میں
برے ہر کام سے ہم کو یہاں بچنا ضروری ہے
جہنم بھی بنائی اور جنت بھی وہاں رب نے
ذرا سوچیں ذرا سوچیں کہاں جانا ضروری ہے
رہیں ہم کیسے دنیا میں بتایا رب نے قرآں میں
کہا جو رب نے قرآں میں وہی کرنا ضروری ہے
طریقے جاننے رب نے نبی ﷺ کو بھیجا دنیا میں
کہا جیسا نبی ﷺ نے ویسے ہی کرنا ضروری ہے
محبت ماں سے بڑھ کر وہ کرے ہم سے ہمیشہ سے
خدا کو راضی رکھنے کی تڑپ رکھنا ضروری ہے
بہت احسان ہیں رب کے جنہیں گنّا بہت مشکل
بھروسہ صرف خدا پے ہی ہمیں کرنا ضروری ہے