السلام علیکم۔
آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبران آج کا یہ تھریڈ ایڈیٹنگ کے بارے میں ہے۔
کہ کوئی ممبر اپنے تھریڈ یا پوسٹ کو کس طرح اور کس وقت تک ایڈٹ کر سکتا ہے۔
تھریڈ ٹائٹل ایڈیٹنگ
کوئی بھی ممبر جو اپنا تھریڈ بناتا ہے وہ تھریڈ پوسٹ کرنے کے ایک دِن یعنی چوبیس گھنٹے کے اندر اندر اپنے تھریڈ
ٹائٹل کو خود سے ایڈٹ کر سکتا ہے۔ اس کے بعد اُس کو کسی بھی قسم کی ایڈیٹنگ کرنے کے لیے متعلقہ موڈریٹر
سے رابطہ کر کے اپنا تھریڈ ایڈٹ کروانا پڑے گا۔
اور یہی لِمٹ کسی تھریڈ میں پول کے لیے ہے۔
پوسٹ ایڈیٹنگ
ڈیئر ممبران تھریڈ اور پوسٹ میں فرق ہے۔ تھریڈ وہ ہوتا ہے جوایک ممبر کسی ٹاپک پر اپنا تھریڈ شروع کرتا ہے۔
اور اس کے جواب میں جو کچھ بھی لکھا جائے وہ پوسٹ کہلاتی ہے۔
کوئی بھی ممبر اپنی پوسٹ کو ایک سال یعنی 365 دِن تک خود سے ایڈٹ کر سکتا ہے۔
اس کے بعد یہ آپشن ختم ہو جاتی ہے اور آپ کو متعلقہ موڈریٹر سے رابطہ کر کے
اپنی پوسٹ کو ایڈٹ کرانا پڑے گا۔
متعلقہ موڈریٹر سے رابطہ
ڈیئر ممبران ہر سیکشن کے پیج پر سب سے نیچے متعلقہ موڈریٹرز کے نام لکھے ہوتے ہیں۔
آپ کسی بھی موڈریٹر کو اس کے نام کے ساتھ پی ایم کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ موڈریٹر کے نام کے سپیلنگ درست ہونے چاہیں۔

Name:  1.jpg
Views: 122
Size:  50.6 KB

پی ایم کیسے کریں۔

پی ایم یعنی پرائویٹ میسج کرنے کے لیے یہ سکرین شاٹ فالو کریں

Name:  2.jpg
Views: 102
Size:  36.4 KB
Name:  3.png
Views: 101
Size:  18.6 KB
Name:  4.jpg
Views: 101
Size:  45.8 KB

جب آپ ریسیپینٹ یوزر والے خانے میں کسی بھی ممبر کا نام لکھیں گے تو کچھ الفاظ
لکھنے کے بعد آپ کو ناموں کی آپشن بھی ملے گی۔ آپ اُس آپشن سے بھی اپنا مطلوبہ
موڈریٹر سلیکٹ کر سکتے ہیں۔ اور پورا نام خود بھی لکھ سکتے ہیں۔
اس کے بعد ٹائٹل میں اپنا صحیح مقصد لکھیں جس سے آپ کے سوال کا پتا چل جائے۔
اس کے بعد اپنا پرابلم نیچے والے خانے میں یعنی ٹیکسٹ والے خانے میں تفصیل سے
بیان کریں جس سے موڈریٹر آپ کے پرابلم کو ٹھیک طرح سمجھ سکے۔
اور پھر پی ایم سینڈ کر دیں۔