Quote Haseeb Alamgir said: View Post
دوستوں السلام علیکم
حضرت براء بن عاذب ؓ نے فرمایا کہ رسول اکرم ﷺ جب بستر پر آتے تو داہنی کروٹ پر سوتے تھے (بخاری شریف و ترمذی)۔
حضور ﷺ عام طور پر دائیں کروٹ پر آرام فرماتے تھے اور دایاں ہاتھ داہنے رخسار کے نیچے ہوتا ۔
یہ تھا طریقہ نبی کریم ﷺ کے سونے کا اوراسی کی ترغیب آپ ﷺ نے صحابہ اکرام کو دی تھی ۔
یہ تو تھی ایک سنت
دوسری یہ ہے کہ جس طرح مسلمان کو قبر لیٹایا جاتا ہے اُس طرح لیٹا جائے تو اور اچھی بات ہوگی
کیونکہ اس طرح لیٹنے / سونےسے دونوں سنتیں پوری ہوجائیں گی

لیکن واضح رہے کہ یہ دونوں چیزیں سنن زوائد میں سے ہیں، جن کے ترک پر کوئی گناہ لازم نہیں آتا۔

اگر وضو کر کے سوئیں تو اور اچھی بات ہے

سائنس کچھ بھی کر لے وہ طریقہ سنت سے بہتر نہیں ہوسکتی نا ہوگی کبھی
اللہ پاک ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے آمین
جزاک اللہ