Results 1 to 3 of 3

Thread: اب عمر کی نقدی ختم ہوئی

  1. #1
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default اب عمر کی نقدی ختم ہوئی

    ہو سکتا ہے یہ نظم آپ کو طویل لگے لیکن کوئی بھی رائے قائم کرنے سے پہلے اسے ایک بار پڑھ لیں ۔

    شاعر ابن انشاء

    اب عمر کی نقدی ختم ہوئی
    اب ہم کو ادھار کی حاجت ہے
    ہے کوئی جو ساہو کار بنے
    ہے کوئی جو دیون ہار بنے
    کچھ سال مہینے دن لوگو ۔۔۔۔۔۔
    پرسود بیاج کے بن لوگو۔۔۔۔۔۔
    ہاں اپنی جاں کے خزانے سے
    ہاں عمر کے توشہ خانے سے
    ---------------
    کیا کوئی بھی ساہو کار نہیں ؟
    کیا کوئی بھی دیون ہار نہیں؟
    جب نام ادھا ر کا آیا ہے
    کیوں سب نےسر کو جھکایا ہے؟
    !!!!کچھ کام ہمیں نپٹانے ہیں
    !!!!جنہیں جاننے والے جانیں ہیں
    کچھ پیار دلا ر کے دھندے ہیں
    کچھ جگ کےدوسرے پھندے ہیں
    ---------------
    !!ہم مانگتے نہیں ہزار برس
    !!دس پانچ برس دوچار برس
    ہاں سود بیاج بھی دے لیں گے
    ہاں اور خراج بھی دےلیں گے
    آسان بنے دشوار بنے
    پرکوئی تو دیون ہار بنے
    ------------------
    تم کون ہو ؟تمہارا نام ہے کیا؟
    کچھ ہم سے تم کو کام ہے کیا؟
    کیوں اس مجمع میں آئی ہو ؟
    کچھ مانگی ہو؟کچھ لائی ہو؟
    یہ کاروبار کی باتیں ہیں
    یہ نقد ادھار کی باتیں ہیں
    ہم بیٹھے ہیں کشکول لیے
    سب عمر کی نقدی ختم کیے
    گر شعر کے رستے آئی ہو
    تب سمجھو جلد جدائی ہو
    -------------------
    اب گیت گیا سنگیت گیا
    ہاں شعر کا موسم بیت گیا
    اب پت جھڑ ائی پت گریں
    کچھ صبح گریں کچھ رات گریں
    یہ یار اپنے پرانے ہیں۔۔
    اک عمر سے ہم کو جانیں ہیں۔۔
    انکے پاس ہے مال بہت
    ہاں عمر کے ماہ و سال بہت
    ان سب کو ہم نے بلایا ہے
    !!!اور جھولی کو پھیلایا ہے
    -----------------
    کیا پانچ برس؟
    کیا عمر اپنی کے پانچ برس؟
    تم جان کی تھیلی لائی ہو
    کیا پاگل ہو سودائی ہو؟
    !!!جب عمر کا آخر آتا ہے
    !!!!ہر دن صدیاں بن جاتا ہے
    جینے کی ہوس ہی نرالی ہے
    ہے کون جو اس سے خالی ہے
    کیاموت سے پہلے مرنا ہے
    تم کو تو بہت کچھ کرنا ہے
    پھر تم ہو ہماری کون بھلا؟
    ہاں تم سے ہمار کیا رشتہ؟
    کیا سود بیاج کا لالچ ہے ؟
    کسی اور خراج کا لالچ ہے؟
    تم سوہنی ہو ،من موہنی ہو
    تم جاکر پوری عمر جیو
    یہ پانچ برس یہ چار برس
    چھن جائیں تو لگیں ہزار برس
    ---------------------
    سب دوست گئے سب یار گئے
    تھے جتنے ساہو کار گئے
    بس اک یہ ناری بیٹھی ہے
    یہ کون ہے ؟کیاہے؟کیسی ہے؟
    ہاں عمر ہمیں درکار بھی ہے
    ہاں جینے سے ہمیں پیار بھی ہے
    جب مانگیں جیون کی گھڑیاں
    گستاخ اکھیاں کتھے جالڑیاں
    ہم قرض تمہیں لوٹادیں گے
    کچھ اور بھی گھڑیاں لا دیں گے
    جو ساعت و ماہ و سال نہیں
    وہ گھڑیاں جن کو زوال نہیں
    !!لو اپنے جی میں اتار لیا ۔۔
    !!لو ہم نے تم سے ادھا رلیا۔۔
    -----------------
    Last edited by waqasshahid; 27th March 2019 at 08:47 PM.

  2. #2
    cryptoearner is offline Senior Member
    Last Online
    18th February 2021 @ 06:40 PM
    Join Date
    16 Feb 2021
    Gender
    Male
    Posts
    123
    Threads
    1
    Credits
    478
    Thanked
    0

    Default


    کی محمد ﷺ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں​

    یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

  3. #3
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    15th April 2024 @ 09:57 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,493
    Threads
    150
    Credits
    18,355
    Thanked
    721

    Default

    بہت خوب

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 3rd May 2015, 06:26 PM
  2. اب عمر کی نقدی ختم ہوئی
    By soomrohunain in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 2
    Last Post: 26th October 2012, 01:27 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 2nd October 2012, 07:50 PM
  4. عقیدہ ختم نبوت احادیث کی روشنی میں
    By i love sahabah in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 2
    Last Post: 17th April 2012, 11:56 AM
  5. جب عمر کی نقدی ختم ہوئی
    By *Sahir* in forum Design Poetry
    Replies: 8
    Last Post: 13th July 2011, 09:52 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •