Results 1 to 3 of 3

Thread: ہم خوابوں کے بیو پاری تھے پر اس میں ہوا نقصا&#

  1. #1
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default ہم خوابوں کے بیو پاری تھے پر اس میں ہوا نقصا&a


    شاعر احمد فراز


    ہم خوابوں کے بیو پاری تھے پر اس میں ہوا نقصان بڑا
    کچھ بخت میں ڈھیروں کالک تھی کچھ اب کے غضب کا کال پڑا
    ہم راکھ لیے جھولی میں ہیں اور سر پر ساہو کار کھڑا
    یاں بوند نہیں ہے ڈیوے میں وہ باج بیاج کی بات کرے
    ہم بانجھ زمین کو تکتے ہیں وہ ڈھور اناج کی بات کرے
    ہم کچھ دن کی مہلت مانگیں وہ آج ہی آج کی بات کرے
    جب دھرتی دھرتی صحراتھی ہم دریا دریا روئے تھے
    جب ہاتھ کی ریکھائیں چپ تھیں اور سر سنگیت میں کھوئے تھے
    تب ہم نے جیون کھیتی میں کچھ خواب انوکھے بوئے تھے
    کچھ خوا ب تھے جلمستانوں کے کچھ بول تھے بس دیوانوں کے
    کچھ لفظ جنہیں معنی نہ ملے کچھ گیت شکستہ جانوں کے
    کچھ نیر وفا کی شمعوں کے کچھ پر پاگل پروانوں کے
    پھر اپنی گھائل آنکھوں سےخوش ہو کے لہو چھڑکایا تھا
    ماٹی میں ماس کی کھاد بھری اور نس نس کو زخمایا تھا
    اور بھول گئے پچھلی رت میں کیا کھویا تھا کیا پایا تھا
    ہر بار گگن نے وہم دیا اب کے برکھا جب آئے گی
    ہر بیج سے کونپل پھوٹے کی ہر کو نپل پھل لائے گی
    سر پہ چھایا چھتری ہوگی اور دھوپ گھٹا بن جائے گی
    جب فصل کٹی تو کیا دیکھا کچھ درد کے ٹوٹے گجرے تھے
    کچھ زخمی خواب تھے کانٹوں پر کچھ خاکستر سے کجرے تھے
    اور دور افق پہ ساگر میں کچھ ڈوبتے ڈولتے بجرے تھے
    اب پاؤں کھڑاؤں دھول بھری اور جسم پہ جوگ کا چولا ہے
    سب سنگی ساتھی بھید بھرے کوئی ماشہ ہے کوئی تولا ہے
    اس تاک میں وہ اس گھات میں یہ ،ہر اور ٹھگوں کا ٹولاہے
    اب گھاٹ نہ گھر،دیوار نہ در،اب پاس رہا ہے کیا بابا
    بس تن کی گٹھری باقی ہے جا یہ بھی تو لے جا بابا
    ہم بستی چھوڑے جاتے ہیں تو اپنا قرض چکا بابا
    Last edited by waqasshahid; 27th March 2019 at 08:46 PM.

  2. #2
    cryptoearner is offline Senior Member
    Last Online
    18th February 2021 @ 06:40 PM
    Join Date
    16 Feb 2021
    Gender
    Male
    Posts
    123
    Threads
    1
    Credits
    478
    Thanked
    0

    Default


    کی محمد ﷺ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں​

    یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

  3. #3
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    15th April 2024 @ 09:57 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,493
    Threads
    150
    Credits
    18,355
    Thanked
    721

    Default

    بہت خوب

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 18th March 2013, 12:30 PM
  2. Replies: 13
    Last Post: 5th October 2012, 08:41 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •