امید ہے تمام ممبرز خیریت سے ہیں ۔آئی ٹی دُنیا سیکھنے اور سیکھانے کا نمبر ون پلیٹ فارم ہے ۔ عام طور پر جو بھی گیسٹ اور ممبرز یہاں آتے ہیں اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ آئی ٹی اور مختلف فیلڈز سے متعلق مسائل کا حل یہاں مل سکے ۔چونکہ آئی ٹی دُنیا فورم کو وجود میں آئے کم و بیش پندرہ سال ہونے کو ہیں تو یہاں تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔

اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ممبرز اپنے آئی ٹی سے متعلق مسائل شئیر کرتے ہیں اور ہمارے قابل ممبرز اُس کو حل کرنے میں پوری مدد فراہم کرتے ہیں۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی اس تھریڈ کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔

تھریڈ ٹائٹل پڑھ کر آپ کو لگا ہو گا کہ میں بہت بڑا دعوٰی کیا ہے ۔تو جناب بلکل ایسا ہے ۔ آپ سے ایک ایسا طریقہ شئیر کرنے جا رہا ہوں جس سے آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو آپ نے وہ لکھنا ہے اور ان شاء اللہ اُس کا حل آپ کے سامنے ہو گا۔،

بفرض محال اگر حل نہیں بھی ہے تو اس کے لئے آسک این ایکسپرٹ سیکشن موجود ہے۔جس پر یہ تھریڈ ملاحظہ کریں۔

آئی ٹی دُنیا فورم میں ایک فیچر انسٹال ہےجسے کہا جاتا ہے
Google Search Inside ITDUNYA
آپ نے اس کو اوپن کرنا ہے اور سرچ بار پر اپنا مسئلہ لکھنا ہے ۔لکھنے کے بعد انٹر کرنا ہے جس کے بعد مختلف تھریڈز شو ہونگے آپ اُس میں مسائل کا حل دیکھ سکتے ہیں۔
اس سے آپ کےوقت کی بہت بڑی بچت ہوگی۔
استعمال کے لئے مندرجہ ذیل اسکرین شاٹ دیکھیں

Name:  GIS.jpg
Views: 129
Size:  34.3 KB

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــ

Name:  GIS2.jpg
Views: 131
Size:  26.7 KB

اب آپ کے اپنی بات کچھ مثالوں سے سمجھاتا ہوں۔

مثال نمبر 1

میرے موبائل ہواوے میں مسئلہ ہو گیا ہے تو میں سرچ کر رہا ہوں اپنے موبائل کا نام لکھ کر

Name:  Huawie Prob 0.jpg
Views: 131
Size:  17.1 KB

تو اس سے متعلق تمام مسائل یہاں تھریڈز اور لنک کی صورت میں شو ہو گئے یہاں مجھے جو مسئلہ ہے اُس سے متعلق تھریڈ چیک کر لوں گا۔

Name:  Huawie Prob.PNG
Views: 131
Size:  49.1 KB

یاد رکھیں یہاں صرف وہی چیز شو ہو گی جو میرے مسئلہ سے متعلق ہے کوئی ایکسٹرا لنک یا مواد شو نہیں ہو گا۔
جس سے مسئلہ کے حل میں کافی مدد مل سکے گی

مثال نمبر 2
آپ کسی بھی قسم کا کورس سیکھنا /کرنا چاہ رہے ہیں تو آپ سرچ کریں گے

Name:  Engllish.PNG
Views: 131
Size:  4.6 KB

تو اس سے متعلق تمام تھریڈز بمعہ لنک کے یہاں شو ہو جائیں گے جہاں سے کافی مدد ملے گی۔

Name:  Englkish2.PNG
Views: 129
Size:  31.7 KB

مثال نمبر 3

جیسے ابھی ایک ممبر نے تھریڈ پوسٹ کیا ہے آسک این ایکسپرٹ سیکشن میں وائی فائی پرابلم پر تو اُس کے حل کے متعلق ایسے سرچ کیا جا سکتا ہے
گوگل سرچ انسائیڈ آئی ٹی دُنیا میں لکھیں وائی فائی پرابلم

Name:  wifi.jpg
Views: 133
Size:  25.6 KB

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــ

Name:  Wifi2.jpg
Views: 130
Size:  21.6 KB

اور تمام حل بمعہ لنک / پوسٹس / کمنٹس کے آپ کے سامنے ہونگے۔
انھیں پڑھ کر آپ کو اپنے مسئلہ کو حل کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

Name:  Wifi3.PNG
Views: 129
Size:  43.0 KB

غرض یہ کہ کچھ بھی لکھ کر سرچ کر آپ کو اُس معاملے سے متعلق آئی ٹی دُنیا پر موجود تمام مواد مل جائے گا۔

امید ہے اس تھریڈ سے ممبرز کے مسائل حل ممکن ہو سکیں گے ۔
آپ کا بہت شکریہ