علامہ محمد اقبالؒ

تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ یہ کیا چاہتا ہوں
بھری بزم میں راز کی بات کہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو
کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں
کوئی دم کا مہمان ہوں اہل محفل
چراغ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں