Results 1 to 2 of 2

Thread: پاکستان کی سب سے بڑی زبان

  1. #1
    Saraiki's Avatar
    Saraiki is offline Junior Member
    Last Online
    12th January 2022 @ 12:31 PM
    Join Date
    10 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    20
    Threads
    14
    Credits
    311
    Thanked
    0

    Default پاکستان کی سب سے بڑی زبان

    سرائیکی زبان پڑھنے اور لِکھنے کا شوق رکھنے والوں کے لیے کئی بُنیادی قاعدے قبل اَزیں تالیف ہو چکے ہیں جو مفید و مَددگار ثابت ہو رہے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کے نزدیک شاید وہ اُلجھا دینے والا عَمل بَن کر رَہ گئے ہیں۔ سہل نگاری کے شائقین کی خاطر اِس مضمون میں مختصراً سرائیکی پڑھنے کا آسان کُلّیہ پیش کر رہا ہوں جو لِکھنے والوں کے لیے بھی مفید و معاون ثابت ہوگا۔ اِس کلیّہ کو یاد کر لینے والا ہر وہ شخص جو اُردو یا پنجابی پڑھ سکتا ہو بہت جلد وہ صحیح تلفّظ میں سرائیکی پڑھ لِکھ سکے گا۔ اِنشاء اللہ!

    قابلِ غور بات یہ ہے کہ اُردو قاعدے میں جتنے مفرد حروف یا مُرکّب الفاظ ہیں وہی تمام کے تمام سرائیکی میں بھی اِستعمال ہوتے ہیں۔ مگر یہ بھی یاد رہے کہ کسی بھی زبان کا لہجہ اختیار کرنے کے لیے چند ضروری باتیں توّجہ طلب ہوتی ہیں جو کہ سرائیکی کے لیے بھی ہیں۔ ‘‘اَلف’’ سے لے کر ‘‘ی’’ تک جِتنے حروف اُردو والے ہیں اِن میں سے صرف پانچ حروف ایسے ہیں جن کو پڑھتے وقت زبان کو نرمی کے ساتھ مُنہ ڈِھیلا کر کے اِستعمال کرنا ہوتا ہے اُن مخصوص حروف کی نشانی یہ ہے کہ اُن کے نیچے یا اُوپر ایک اِضافی نقطہ لگایا جاتا ہے (محض پڑھنے والوں کی یاد دہانی کے لیے) یہ نقطہ عمُودی طور پر لکھا جاتا ہے۔ وہ مذکورہ حروف یہ ہیں:

    ‘‘ٻ’’ ۔ ‘‘ڄ’’ ۔ ‘‘ݙ’’ ۔ ‘‘ڳ’’ اور پانچواں حَرف ہے ‘‘نون’’ جِس کے اُوپر ایک اِضافی ‘‘ط’’ لِکھا جاتا ہے وہ اِس طرح ‘‘ݨ’’ یاد رکھنے والی بات یہ ہے کہ اُوپر والے چار حروف کو جو اِضافی نقطے کے ساتھ لِکّھے گئے ہیں، کو نرم زبانی سے پڑھنا ہے جبکہ اِس اِضافی ‘‘ط’’ والے ‘‘نُون’’ کو غُنّہ کر کے ‘‘ڑ’’ کی آواز میں پڑھنا ہے، جیسے ‘‘چَکّھݨ، رووَݨ، کَھاوَݨ، پِیوَݨ’’ والے لفظوں میں صَوتی اَثر پیدا ہوتا ہے۔

    سَرائیکی تحریر پڑھنے کے لیے اِسی بُنیادی کُلیئے کو یاد کر لینے کے بعد چند مزید درج ذیل باتوں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ (ہمزہ) ‘‘ء’’ الف کے ہی صَوتی اَثر کے طور پر لِکھا جاتا ہے مثلاً ‘‘ءِچ’’ یا ‘‘اِچ’’ دونوں کا معنیٰ ایک ہی بنتا ہے یعنی ‘‘بِیچ’’۔

    ایک اور لفظہ ہے ‘‘کیا ڳال ہِے’’ کے آخر میں پُورا ‘‘ہِے’’ لِکھنے کی بجائے اِختصار سے کام لیتے ہوئے صِرف ‘‘ھِ’’ بِھی لکھ دیا جاتا ہے۔ اور تحریر کرنے والے پر منحصر ہے کہ وہ اِس کو کِس اَنداز میں لِکھے۔ یہ بھی وُسعتِ زبان کا ایک خاصّہ ہِے کیونکہ اِس ایک حرف ‘‘ھِ’’ کو نیچے زیر لَگا دینے سے ہی مُدعائے کلام پُورا ہوجاتا ہے۔

    ایک اور لفظ اُردو عبارت میں ہے ‘‘تاکہ’’ اس کی جگہ سرائیکی میں لفظ ‘‘تاں ڄو’’ ہے۔ اِسی طرح ‘‘لیکن’’ کی جگہ سَرائیکی میں لفظ ‘‘پَر’’ اور ‘‘جبکہ’’ کی جگہ ‘‘ڄَݙاں ڄو’’ اور ‘‘کیونکہ’’ کا متبادل ہِے کِیُوں ڄو’’۔

    کسی بھی سرائیکی تحریر میں اِن اَلفاظ کا اِستعمال زیادہ تر لکھنے میں آتا ہے۔ لہٰذا سرائیکی پڑھنے والے حضرات اِن لفظوں کی تکرار سے پریشان نہ ہوں بلکہ ان کی ضرورتِ لفظی کو جان لیں۔

    آئیے ایک وضاحت یہ بھی کرتے چلیں کہ بعض مفکّرینِ سَرائیکی لِسّانیات و گرائمر نے تحریر کرتے وقت مذکورہ حروف کے نیچے ایک کی بجائے بعض متذکرہ حروف پر نشاندہی کی غرض سے دو (۲) اِضافی نقطے بھی لگانے کے عمل کو رِواج دیا ہے جیسے ‘‘ڳ’’ اور بعض نے اِن دو حروف ‘‘ڈ’’ اور ‘‘گ’’ پر اُوپر کی طرف نشاندہی کے لیے اِضافی نقطہ لگانے کو رواج دیا ہے اور جناب پروفیسر دِلشاد کلانچوی اِس کے عامِل تھے۔ یہ سب اِس لیے دُرست ہے کہ یہ ایک ضمنی ترمیم ہے کوئی بنیادی اِختلافِ تحریر نہیں۔ مقصد محض وہی ہے کہ ان حروف کو ایک یا دو اِضافی نقطوں کی نشاندہی کر کے بتلانا یہی مقصود ہے کہ اِن مخصوص صَوتی اَثر والے سَرائیکی لفظوں کو نرم زبان سے اَدا کیا جائے۔ نقطوں کے معاملے کو اِسی ہدایت میں ذہن نشین کر لیا جائے اور پوری روانی کے ساتھ سَرائیکی زبان پڑھنے کا لطف اُٹھایا جائے۔

    (سرائیکی زبان دے بارے وچ ہک اردو مضمون) سرائیکی زُبان کی ایک اہمیّت یہ بھی ہے کہ عربی زبان کی طرح یہ بڑی فصیح و بلیغ زبان ہے۔ جس طرح عربی زبان میں زَبر، زیر، پیش کے فرق پر بعض لفظوں میں صیغہ اور بعض میں معنیٰ تک بدل جاتا ہے، سرائیکی زبان کا معاملہ بھی کچھ اِسی طرح کا ہے، ایک لفظ جو مذکّر کے لیے اِستعمال ہوتا ہے وہ مؤنث کے لیے بھی، اِس کی مثال کے لیے یہ چند لفظ دیکھئے: ‘‘کُکُڑ’’ بمعنیٰ مُرغا کے ہے تو ‘‘کُکِّڑ’’ مُرغی، اِسی طرح ‘‘چُھوہَر’’ (لڑکا) تو ‘‘چُھوہِر’’ (لڑکی) اور اَب دیکھیے اِن اَعراب کے نیچے یا اُوپر ہو جانے کی صورت میں لفظ کا معنیٰ کیسے بَدلتا ہے: ایک سرائیکی لفظ ہے ‘‘ٻَولی’’ (گائے بھینس کا پہلا ناڑہ) اور اگر اِسی ‘‘ٻ’’ پر پیش لگ جائے تو یَکسر معنیٰ بَدل جاتا ہے وہ یُوں: ‘‘ٻُولی’’ (اِس سے مُراد قمیض کا کَف ہے)، ایک اور لفظ دیکھئے جیسے ‘‘کِھلّݨ’’ بمعنیٰ مُسکرانے کے ہے۔ ل

  2. #2
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Default

    بہت شکریہ ہمارے ساتھ یہ قاعدے اور کُلّیہ شیئر کرنے کے لئے

    Saraiki
    One Vision One Standard

Similar Threads

  1. Replies: 17
    Last Post: 25th October 2016, 10:47 AM
  2. Replies: 20
    Last Post: 10th August 2009, 04:20 PM
  3. Replies: 5
    Last Post: 21st June 2009, 04:54 PM
  4. دنیا کی سب سے بڑی جینز کی پینٹ تیار
    By james007 in forum General Discussion
    Replies: 3
    Last Post: 6th May 2009, 09:30 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •