Results 1 to 5 of 5

Thread: پاکستان کی سب سے بڑی زبان 2

  1. #1
    Saraiki's Avatar
    Saraiki is offline Junior Member
    Last Online
    12th January 2022 @ 12:31 PM
    Join Date
    10 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    20
    Threads
    14
    Credits
    311
    Thanked
    0

    Default پاکستان کی سب سے بڑی زبان 2

    تو ‘‘کُھلّݨ’’ بمعنیٰ دروازہ یا کسی چیز کے کُھلنے کے زُمرے میں آتا ہے۔ ایک اور مثال دیکھئے: لفظ ہے ‘‘پَھٹَّݨ’’ (پَھٹ جانے سے مُراد) اَب اِسی لفظ کے نیچے زیر لگا دیں تو بن جائے گا ‘‘پِھٹّݨ’’ (ناراض ہونے کی کیفیت) اور اَب اِسی لفظ پر پیش لگا دیں تو بَن جائے گا ‘‘پُھٹَّݨ’’ (یعنی بھاگ جانا)۔

    ایک اور سرائیکی لفظ لیجئے ‘‘کُوڑ’’ (اِس کا معنیٰ ہے جھوٹ) اَب اِسی لفظ پر پیش کی بجائے زبر لگا دیں تو بنے گا ‘‘کَوڑ’’ (یعنی کَڑوَاہٹ) ایسی سینکڑوں مثالیں بھی ہیں۔ اِن چَند مثالوں کو پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عربی زبان کی طرح سرائیکی تحریر میں بھی جو زیر، زَبر، پیش لکھا گیا ہو اُسے خصوصی توّجہ سے پڑھنا لازم ہے تبھی سرائیکی یا پنجابی زبان کے صحیح لفظ اَدا ہو پائیں گے۔

    پڑھنے والوں کی دلچسپی کے لیے ایک اور اہم بات بتلا دوں جو کہ بڑی قابلِ غور ہے۔ آپ نے اکثر احباب کو یہ کہتے ہوئے سُنا ہوگا کہ ‘‘سرائیکی ایک میٹھی زبان ہے’’ تو کبھی کسی نے اِس اَمر پر غور کیا کہ اِس میں مِٹھاس کِس شکر (چینی) سے آئی ہے؟

    اِس ضمن میں یہ واضح کر دینا از بس ضروری ہے کہ ہم نے اپنے اِس مضمون میں جن اضافی نقطوں والے حروف کا ذِکر کیا ہے کہ ان کا صَوتی اَثر بدلنے کے لیے انہیں جس نَرم خُوئی سے اَدا کرنا ہوتا ہے زبان کی وہی لوچ ہی مٹھاس کا درجہ رکھتی ہے، چونکہ زبان سے لفظوں کی ادائیگی میں سختائی ختم ہوجاتی ہے نتیجتاً سرائیکی زبان بولنے میں ایک مٹھاس سی پیدا ہوجاتی ہے جو سُننے والوں کی سماعت میں رَس گھولتی ہے، اِسی لیے نہ صرف یہ جملہ عرفِ عام میں کہا جاتا ہے بلکہ اس کُلّیئے کی بِناء پر حقیقتاً یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ واقعی سرائیکی ایک میٹھی زبان ہے۔ تو لیجئے اِس ضمن میں راقم کا ایک سَرائیکی شعر پڑھ لیجئے:

    ڄیکُوں سُݨ تے اُکھڑی نِندر کُوں آندی ہِے پَئی لولِی

    لارَیب ہِے اُو خَواجہ سَئیںؒ دی مِٹھڑی سَرائیکی ٻولی

    سرائیکی زبان میں تشبیہات اور اِستعارات کی چاشنی، خیالات کی خوشبو، کلاسیکل رِدَم، نَرم خُوئی کے باعث کانوں میں رَس گھولتی شیرینی، الفاظ و معانی کی وُسعت اور فصاحت و بلاغت کا ایک سمندر موجزن ہے۔ لیکن جب ہم احساسِ کمتری یا روایتی بے توجّہی کے باعث اَپنی مادری زبان کو اپنے بچوں کے ساتھ گریز کی پالیسی اَپنائیں گے تو اپنی آنیوالی نسلوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم کریں گے۔

    حضرت سلطان باہوؒ کا صوفیانہ کلام فیض مدام سرائیکی زبان کے جھنگوی لہجے کا بے مثل شاہکار ہے۔ اِسی طرح حضرت بابا فرید شکر گنجؒ کا کلام سرائیکی کے پنجابی لہجے کا، تو تاجدارِ سرائیکی حضرت خواجہ غلام فریدؒ (کوٹ مٹھن) کا عارفانہ کلام جو کہ ‘‘دیوانِ فرید’’ کی صورت میں یکجا کیا گیا ہے سَرائیکی زبان کے ملتانی، ڈیروی اور ریاستی (بہاولپوری) لہجوں کے اِشتراک کا عظیم شاہکار ہے جو کہ سَرائیکی زبان کی صورت میں یَکجا کیا گیا ہے سَرائیکی زبان کے ملتانی، ڈیروی اور ریاستی (بہاولپوری) لہجوں کے اشتراک کا عظیم شاہکار ہے جو کہ سرائیکی زبان کی اصل معراج ہے یہ بات اَغلب ہے کہ خواجہ صاحب کے کلام میں سرائیکی کا قدیم ملتانی لہجہ غالب ہے جبکہ ان کے استعارے سابق ریاست بہاولپور کے خطہ روہی، تھل وغیرہ کے معروف و مذکور ہیں۔

    زیرِ مطالعہ قرآن پاک ہٰذا کا سرائیکی ترجمہ بہاولپوری (ریاستی) لہجہ کی سرائیکی کا نمائندہ ہے جو کہ نہایت سہل اور سَادہ انداز کا بھی حامل ہے۔ پروفیسر دِلشاد کلانچوی (مرحوم) نے حَتُی الاِمکان ترجمے کا حق اَدا کرنے کی اپنے تئیں پُوری کوشش کی ہے۔، مترجم کی سرائیکی زبان و اَدب سے والہانہ محبت یہ بات ثابت کرتی ہے کہ انہوں نے متذکرہ بالا صُوفیاءِ کرام کے رُوحانی تصّرف کو اپنے وِجدان کے ذریعے آشکار کیا ہے، اور تمام پاکیزہ جذبوں کو یکجا کر کے کلامُ اللہ کے ترجمے کا فریضہ سر اَنجام دیا ہے۔ جو طریقہ راقم نے قبل ازیں لکھ دیا ہے اگر اُسے پیشِ نظر رَکھ کر پڑھیں تو مجھے یقینِ کامل ہے کہ ہر خواندہ شخص اس ترجمے کو بآسانی پڑھ کر قرآنِ کریم کے مفہوم و مطالب کو سمجھ سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن پاک پڑھنے اور اسے صحیح معنوں میں سمجھنے کی توفیق و استطاعت نصیب فرمائے۔ (آمین ثُمَّ آمین)۔

  2. #2
    Muhammad Usman23 is offline Senior Member+
    Last Online
    24th October 2019 @ 05:09 PM
    Join Date
    16 Jan 2019
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    68
    Threads
    4
    Credits
    248
    Thanked
    0

    Default

    nie ap koi rsearch kr rahay hain kia is par

  3. #3
    Saraiki's Avatar
    Saraiki is offline Junior Member
    Last Online
    12th January 2022 @ 12:31 PM
    Join Date
    10 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    20
    Threads
    14
    Credits
    311
    Thanked
    0

    Default

    بھائی ریسرچ نہیں کر رھا بلکہ یہ جواب تھا ان نام نہاد ماہرِ لسانیات بنے ہوئے تھے اور کہہ رھے تھے کہ سرائیکی پنجابی کا لہجہ ھے اور لوکل زبانوں کے پیج سے سرائیکی کو ہٹا دو۔ یہ بنجاب اور پنجابی زبان کو جمعہ جمعہ 8 دن ھوئے ہیں جبکہ ملتان اور ملتانی سرائیکی 5ھزار سال سے بھی قدیم ہے

  4. #4
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    بہت خوب

  5. #5
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Default


    بہت شکریہ یہ قاعدے اور معلومات سے بھرپور دوسری تھریڈ ہم سے شیئر کرنے کے لئے
    One Vision One Standard

Similar Threads

  1. Replies: 17
    Last Post: 25th October 2016, 10:47 AM
  2. Replies: 20
    Last Post: 10th August 2009, 04:20 PM
  3. Replies: 5
    Last Post: 21st June 2009, 04:54 PM
  4. دنیا کی سب سے بڑی جینز کی پینٹ تیار
    By james007 in forum General Discussion
    Replies: 3
    Last Post: 6th May 2009, 09:30 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •