*جمعہ کی ہر ہر گھڑی میں د س لاکھ کی مغفرت*




حضرتِ سَیِدُنا عبدُاللہ ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ مَحْبُوبِ ربُّ العٰلمین ، سیِّدُ الْاَنْبِیاءِ وَ الْمُرسَلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ دلنشین ہے: ’’ اللہ عَزّوَجَلَّ ماہِ رَمضان میں روزانہ اِفطار کے وَقت دس لاکھ ایسے گنہگاروں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے جن پر گناہوں کی وجہ سے جہنم واجب ہوچکا تھا، نیز شب جُمُعہ اور روزِ جُمُعہ(یعنی جُمعرات کو غروب آفتاب سے لے کر جُمُعہ کو غروب آفتاب تک )کی ہر ہر گھڑی میں ایسے دس دس لاکھ گنہگاروں کوجہنم سے آزاد کیا جاتا ہے جو عذاب کے حقدار قرار دئیے جاچکے ہوتے ہیں ۔‘‘

(اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب ج ۳ ص ۳۲۰ حدیث ۴۹۶۰)