رمضان کا پانچھواں روزہ مبارک اور ایک معلومات
*مہینوں کے نام کی وجہ*



رَمضان، یہ ’’ رَمَضٌ ‘‘ سے بنا جس کے معنٰی ہیں ’’گرمی سے جلنا ۔‘‘ کیونکہ جب مہینوں کے نام قدیم عربوں کی زبان سے نقل کئے گئے تو اس وَقت جس قسم کا موسم تھا اس کے مطابق مہینوں کے نام رکھ دے گئے اِتفاق سے اس وَقت رمضان سخت گرمیوں میں آیا تھا اسی لئے یہ نام رکھ دیا گیا۔
(اَلنِّہَایَۃ لِابْنِ الْاَثِیر ۲ص۲۴۰)

حضرتِ مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ
: عَلَیْہِ فرماتے ہیں
بعض مفسرین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن نے فرمایا کہ جب مہینوں کے نام رکھے گئے تو جس موسم میں جو مہینا تھا اُسی سے اُس کا نام ہوا ۔جو مہینا گرمی میں تھااُسے رَمضان کہہ دیا گیا اور جو موسم بہار میں تھا اُسے ربیعُ الْاَوّل اور جو سردی میں تھا جب پانی جم رہا تھا اُسے جُمادَی الْاُولٰی کہا گیا۔
(تفسیر نعیمی ج ۲ص۵ ۲۰ )