Quote Salmanssss said: View Post


وعلیکم السلام
محترم جناب حسیب عالم گیر بھائی یہ تو آپ کی محبت ہے کہ آپ کو میری پوسٹ سے اتنی خوش ہوئی،اِس بات کی میں بہت قدر کرتا ہوں، باقی رہی اُس چکن والی ڈِش کی جو شہد کے ساتھ تیار ہوتی ہے تو وہ آپ تناول فرمالئے گا اور ہم صرف تصویروں
میں اُسے تک لیں گے
کیونکہ سوشل ڈسٹنس بھی تو ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے
ہاہاہا
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے افطاری کے حوالے سے کافی کچھ ہم سب کے ساتھ شیئر کرکے اِس رمضان کی رونق افطاری کی باتوں میں حصہ لیا

بہت شکریہ برادر
رمضان المبارک
شاعر نے شاید آپ ہی کے لئےکہا ہے
عجب لہجہ ہے اس کی گفتگو کا
غزل جیسی زباں وہ بولتا ہے

چلیں اب شوشل میڈیا کی بات چل نکلی ہےتو شئیرکیے دیتےہیں
ڈیش کی سوفٹ کاپی
Name:  honey chicken.jpg
Views: 36
Size:  148.3 KB
اس فورم پر ہمارے ایک دوست ہیں شہزاد اقبال بس وہ ہوتے تھے اور ہم بمعہ کھانے پینے کی باتوں کے ساتھ
مگر صرف باتیں ہی باتیں نہیں تھی کبھی کبھی اصلی میں بھی ہو جایا کرتا تھا
اور
کیا مزے کی بات یاد آئی ایک اور دوست جس سے ملے بھی اور ملے بھی نہیں
اُس کا نام ہے
ابودجانہ
وہ استاد بھی ہیں اس لئے جب اُن سےملنےگیا تو وہ کلاس لے رہے تھے
اور
ہم ملے بغیر ہی واپس چلے گئے
کیونکہ ہم کو آگے مذید سفر کرنا تھا
جہاں تک بات ہے آپ کی آپ نے کبھی پی ایم کرکے بتایا ہی نہیں کہ کب اور کہاں
ہاہاہاہاہا
دیکھو یادیں بھی کیا ہوتیں ہیں
ایک اور اس فورم کا دوست ہے اُس کی آئی ڈی اس وقت یاد نہیں
اُس نے بریانی پر بلایا تھا اور برگر پر ٹرخادیا تھا