Results 1 to 8 of 8

Thread: بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں

  1. #1
    lost_illlusion is offline Senior Member+
    Last Online
    10th May 2022 @ 08:50 PM
    Join Date
    12 May 2019
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    205
    Threads
    45
    Credits
    1,515
    Thanked
    29

    Default بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں

    *بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں*
    حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ نہایت خوبصورت تھے
    تفسیر نگار لکھتے ہیں کہ آپ کا حسن اس قدر تھا کہ عرب کی عورتیں دروازوں کے پیچھے کھڑے ہو کر یعنی چھپ کر حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کرتیں تھیں لیکن اس وقت آپ مسلمان نہیں ہوئے تھے ایک دن سرورِ کونین تاجدارِ مدینہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ پر پڑی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت داحیہ قلبی کے چہرہ کو دیکھا کہ اتنا حیسن نوجوان ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا مانگی یا اللہ اتنا خوبصورت نوجوان بنایا ہے اس کے دل میں اسلام کی محبت ڈال دے اسے مسلمان کر دے اتنے حسین نوجوان کو جھنم سے بچا لے رات کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی صبح حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے
    اللہ کیسے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات نہیں سنتا حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ کہنے لگے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بتائیں آپؐ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیا احکام لے کر آئے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اللہ کا رسول ہوں اور اللہ واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں پھر توحید و رسالت کے بارے میں حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ کو بتایا حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ نے کہا اللہ کے نبی میں مسلمان تو ہو جاؤں لیکن ایک بات کا ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے ایک گناہ میں نے ایسا کیا ہے کہ آپ کا اللہ مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے دحیہ بتا تونے کیسا گناہ کیا ہے تو حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں اپنے قبیلے کا سربراہ ہوں اور ہمارے ہاں بیٹیوں کی پیدائش پر انہیں زندہ دفن کیا جاتا ہے میں کیونکہ قبیلے کا سردار ہوں اس لیے میں نے ستر گھروں کی بیٹیوں کو زندہ دفن کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ؐ کا رب مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا اسی وقت حضرت جبریل امین علیہ السلام حاضر ہوئے
    یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اللہ سلام کہتا ہے
    اور فرماتا ہے کہ اسے کہیں اب تک جو ہو گیا وہ ہو گیا اس کے بعد ایسا گناہ کبھی نہ کرنا ہم نے معاف کر دیا
    حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ آپؐ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبان سے یہ بات سن کر رونے لگے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دحیہ اب کیا ہوا ہے کیوں روتے ہو ؟ حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا ایک گناہ اور بھی ہے جسے آپ کا رب کبھی معاف نہیں کرے گا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دحیہ کیسا گناہ بتاؤ حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے یا رسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم میری بیوی حاملہ تھی اور مجھے کسی کام کی غرض سے دوسرے ملک جانا تھا میں نے جاتے ہوئے بیوی کو کہا کہ اگر بیٹا ہوا تو اس کی پرورش کرنا اگر بیٹی ہوئی تو اسے زندہ دفن کر دینا حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ روتے جا رہے ہیں اور واقعہ سناتے جا رہے ہیں حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں واپس بہت عرصہ بعد گھرآیا تو میں نے دروازے پر دستک دی اتنے میں ایک چھوٹی سی بچی نے دروازہ کھولا اور پوچھا کون میں نے کہا تم کون ہو تو وہ بچی بولی میں اس گھر کے مالک کی بیٹی ہوں آپ کون ہیں حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میرے منہ سے نکل گیا اگر تم بیٹی ہو اس گھر کے مالک کی تو میں مالک ہوں اس گھر کا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے منہ سے یہ بات نکلنے کی دیر تھی کہ چھوٹی سی اس بچی نے میری ٹانگوں سے مجھے پکڑ لیا اور بولنے لگی بابا بابا بابا بابا آپ کہاں چلے گئے تھے بابا میں کس دن سے آپ کا انتظار کر رہی ہوں حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ روتے جا رہے ہیں اور فرماتے ہیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے بیٹی کو دھکا دیا اور جا کر بیوی سے پوچھا یہ بچی کون ہے بیوی رونے لگ گئی اور کہنے لگی دحیہ یہ تمہاری بیٹی ہے حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے ذرا ترس نہ آیا میں نے کہا میں قبیلے کا سردار ہوں اگر اپنی بیٹی کو دفن نہ کیا تو لوگ کہیں گے ہماری بیٹیوں کو دفن کرتا رہا اپنی بیٹی سے پیار کرتا ہے حضرت دحیہ قلبی کی آنکھوں سے اشک زارو قطار نکلنے لگے اور آپ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہ بچی بہت خوبصورت بہت حیسن تھی میرا دل کر رہا تھا اسے سینے سے لگا لوں پھر سوچتا تھا کہیں لوگ بعد میں یہ باتیں نہ کہیں کہ اپنی بیٹی کی باری آئی تو اسے زندہ دفن کیوں نہیں کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں گھر سے بیٹی کو تیار کروا کر نکلا تو بیوی نے میرے پاؤں پکڑ لیے دحیہ نہ مارنا اسے دحیہ یہ تمہاری بیٹی ہے ماں تو آخر ماں ہوتی ہے حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ روتے ہوئے فرماتے ہیں میں نے بیوی کو پیچھے دھکا دیا اور بچی کو لے کر چل پڑا رستے میں میری بیٹی نے کہا بابا مجھے نانی کے گھر لے کر جا رہے ہو بابا کیا مجھے کھلونے لے کر دینے جا رہے ہو بابا ہم کہاں جا رہے ہیں
    حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ روتے جاتے ہیں اور واقعہ سناتے جا رہے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بچی کے سوالوں کاجواب ہی نہیں دیتا وہ پوچھتی جا رہی ہے بابا کدھر چلے گئے تھے کبھی میرا منہ چومتی ہے کبھی بازو گردن کے گرد دے لیتی ہے لیکن میں کچھ نہیں بولتا ایک مقام پر جا کر میں نے اسے بٹھا دیا اور خود اس کی قبر کھودنے لگ گیا آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دحیہ کی زبان سے واقعہ سنتے جارہے ہیں اور روتے جا رہے ہیں حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری بیٹی نے جب دیکھا کہ میرا باپ دھوپ میں کام کر رہا ہے جب اس نے مجھے دھوپ میں دیکھا تو اٹھ کر میرےپاس آئی اپنے گلے میں جو چھوٹا سا دوپٹہ تھا وہ اتار کر میرے چہرے سے ریت صاف کرتے ہوئے کہتی ہے بابا دھوپ میں کیوں کام کر رہے ہیں چھاؤں میں آ جائیں بابا یہ کیوں کھود رہے ہیں اس جگہ بابا گرمی ہے چھاؤں میں آ جائیں اور ساتھ ساتھ میرا پسینہ اور مٹی صاف کرتی جا رہی ہے لیکن مجھے ترس نہ آیا آخر جب قبر کھود لی تو میری بیٹی پاس آئی میں نے دھکا دیا وہ قبر میں گر گئی اور میں ریت ڈالنے لگ گیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچی ریت میں سے روتی ہوئی اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھ میرے سامنے جوڑ کر کہنے لگی بابا میں نہیں لیتی کھلونے بابا میں نہیں جاتی نانی کے گھر بابا میری شکل پسند نہیں آئی تو میں کبھی نہیں آتی آپ کے سامنے بابا مجھے ایسے نہ ماریںیا رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ریت ڈالتا گیا مجھے اس کی باتیں سن کر بھی ترس نہیں آیا میری بیٹی پر جب مٹی مکمل ہو گئی اور اس کا سر رہ گیا تو میری بیٹی نے میری طرف سے توجہ ختم کی اور بولی اے میرے مالک میں نے سنا ہے
    تیرا ایک نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے گا جو بیٹیوں کو عزت دے گا جو بیٹیوں کی عزت بچائے گا اے اللہ وہ نبی بھیج دے بیٹیاں مر رہی ہیں پھر میں نے اسے ریت میں دفنا دیا حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ واقعہ سناتے ہوئے بے انتہا روئے یہ واقعہ جب بتا دیا تو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اتنا رو رہے ہیں کہ آپؐ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی داڑھی مبارک گیلی ہو گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ سے فرمایا دحیہ ذرا پھر سے اپنی بیٹی کا واقعہ سنا اس بیٹی کا واقعہ جو مجھ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظار میں دنیا سے چلی گئی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین دفعہ یہ واقعہ سنا اور اتنا روئے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھ کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہ رونے لگ گئے اور کہنے لگے اے دحیہ کیوں رلاتا ہے ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم سے برداشت نہیں ہو رہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ سے تین بار واقعہ سنا تو حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ کی رو رو کر کوئی حالت نہ رہی اتنے میں حضرت جبرائیل علیہ اسلام حاضر ہوئے اور فرمایا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے کہ اے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم دحیہ کو کہہ دیں وہ اُس وقت تھا جب اس نے اللہ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں مانا تھا اب مجھ اللہ کو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس نے مان لیا ہے تو دحیہ کا یہ گناہ بھی ہم نے معاف کر دیا ہے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا جس نے دو بیٹیوں کی کفالت کی انہیں بڑا کیا ان کے فرائض ادا کیے وہ قیامت کے دن میرے ساتھ اس طرح ہو گا جس طرح شہادت کی اور ساتھ والی انگلی آپس میں ہیں. جس نے دو بیٹیوں کی پرورش کی اس کی یہ اہمیت ہے تو جس نے تین یا چار یا پانچ بیٹیوں کی پرورش کی اس کی کیا اہمیت ہو گی بیٹیوں کی پیدائش پر گھبرایا نہ کریں انہیں والدین پر بڑا مان ہوتا ہےاور یہ بیٹیاں اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہیں
    *اللہ سبحان و تعالیٰ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے*

    *اللھم آمیــــــن ثـــــم آمیــــــن یـــاربّ العـــــالمیــــــن*


    Sent from my XT1254 using Tapatalk

  2. #2
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    بے شک بیٹیاں تو اللہ کی رحمت ہوتی ہیں

  3. #3
    lost_illlusion is offline Senior Member+
    Last Online
    10th May 2022 @ 08:50 PM
    Join Date
    12 May 2019
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    205
    Threads
    45
    Credits
    1,515
    Thanked
    29

    Default

    جی جناب

    Sent from my XT1254 using Tapatalk

  4. #4
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Default

    جزاک اللہ خیرا
    Last edited by Salmanssss; 20th February 2020 at 09:22 AM.
    One Vision One Standard

  5. #5
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Default

    بہت شکریہ ہمارے ساتھ یہ واقعہ شیئر کرنے کے لئے
    lost_illlusion

  6. #6
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 10:43 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    یٹیاں اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہیں
    *اللہ سبحان و تعالیٰ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے*
    آمین

    آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
    جس نے دو بیٹیوں کی کفالت کی انہیں بڑا کیا
    ان کے فرائض ادا کیے
    وہ قیامت کے دن میرے ساتھ اس طرح ہو گا جس طرح شہادت کی اور ساتھ والی انگلی آپس میں ہیں

    ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ

  7. #7
    leezuka389's Avatar
    leezuka389 is offline Advance Member
    Last Online
    9th August 2023 @ 04:14 PM
    Join Date
    04 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    6,596
    Threads
    39
    Credits
    56,449
    Thanked
    294

    Default

    [QUOTE=lost_illlusion;5941563]*بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں*
    حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ نہایت خوبصورت تھے
    تفسیر نگار لکھتے ہیں کہ آپ کا حسن اس قدر تھا کہ عرب کی عورتیں دروازوں کے پیچھے کھڑے ہو کر یعنی چھپ کر حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کرتیں تھیں لیکن اس وقت آپ مسلمان نہیں ہوئے تھے ایک دن سرورِ کونین تاجدارِ مدینہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ پر پڑی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت داحیہ قلبی کے چہرہ کو دیکھا کہ اتنا حیسن نوجوان ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا مانگی یا اللہ اتنا خوبصورت نوجوان بنایا ہے اس کے دل میں اسلام کی محبت ڈال دے اسے مسلمان کر دے اتنے حسین نوجوان کو جھنم سے بچا لے رات کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی صبح حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے
    اللہ کیسے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات نہیں سنتا حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ کہنے لگے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بتائیں آپؐ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیا احکام لے کر آئے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اللہ کا رسول ہوں اور اللہ واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں پھر توحید و رسالت کے بارے میں حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ کو بتایا حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ نے کہا اللہ کے نبی میں مسلمان تو ہو جاؤں لیکن ایک بات کا ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے ایک گناہ میں نے ایسا کیا ہے کہ آپ کا اللہ مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے دحیہ بتا تونے کیسا گناہ کیا ہے تو حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں اپنے قبیلے کا سربراہ ہوں اور ہمارے ہاں بیٹیوں کی پیدائش پر انہیں زندہ دفن کیا جاتا ہے میں کیونکہ قبیلے کا سردار ہوں اس لیے میں نے ستر گھروں کی بیٹیوں کو زندہ دفن کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ؐ کا رب مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا اسی وقت حضرت جبریل امین علیہ السلام حاضر ہوئے
    یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اللہ سلام کہتا ہے
    اور فرماتا ہے کہ اسے کہیں اب تک جو ہو گیا وہ ہو گیا اس کے بعد ایسا گناہ کبھی نہ کرنا ہم نے معاف کر دیا
    حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ آپؐ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبان سے یہ بات سن کر رونے لگے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دحیہ اب کیا ہوا ہے کیوں روتے ہو ؟ حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا ایک گناہ اور بھی ہے جسے آپ کا رب کبھی معاف نہیں کرے گا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دحیہ کیسا گناہ بتاؤ حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے یا رسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم میری بیوی حاملہ تھی اور مجھے کسی کام کی غرض سے دوسرے ملک جانا تھا میں نے جاتے ہوئے بیوی کو کہا کہ اگر بیٹا ہوا تو اس کی پرورش کرنا اگر بیٹی ہوئی تو اسے زندہ دفن کر دینا حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ روتے جا رہے ہیں اور واقعہ سناتے جا رہے ہیں حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں واپس بہت عرصہ بعد گھرآیا تو میں نے دروازے پر دستک دی اتنے میں ایک چھوٹی سی بچی نے دروازہ کھولا اور پوچھا کون میں نے کہا تم کون ہو تو وہ بچی بولی میں اس گھر کے مالک کی بیٹی ہوں آپ کون ہیں حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میرے منہ سے نکل گیا اگر تم بیٹی ہو اس گھر کے مالک کی تو میں مالک ہوں اس گھر کا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے منہ سے یہ بات نکلنے کی دیر تھی کہ چھوٹی سی اس بچی نے میری ٹانگوں سے مجھے پکڑ لیا اور بولنے لگی بابا بابا بابا بابا آپ کہاں چلے گئے تھے بابا میں کس دن سے آپ کا انتظار کر رہی ہوں حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ روتے جا رہے ہیں اور فرماتے ہیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے بیٹی کو دھکا دیا اور جا کر بیوی سے پوچھا یہ بچی کون ہے بیوی رونے لگ گئی اور کہنے لگی دحیہ یہ تمہاری بیٹی ہے حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے ذرا ترس نہ آیا میں نے کہا میں قبیلے کا سردار ہوں اگر اپنی بیٹی کو دفن نہ کیا تو لوگ کہیں گے ہماری بیٹیوں کو دفن کرتا رہا اپنی بیٹی سے پیار کرتا ہے حضرت دحیہ قلبی کی آنکھوں سے اشک زارو قطار نکلنے لگے اور آپ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہ بچی بہت خوبصورت بہت حیسن تھی میرا دل کر رہا تھا اسے سینے سے لگا لوں پھر سوچتا تھا کہیں لوگ بعد میں یہ باتیں نہ کہیں کہ اپنی بیٹی کی باری آئی تو اسے زندہ دفن کیوں نہیں کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں گھر سے بیٹی کو تیار کروا کر نکلا تو بیوی نے میرے پاؤں پکڑ لیے دحیہ نہ مارنا اسے دحیہ یہ تمہاری بیٹی ہے ماں تو آخر ماں ہوتی ہے حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ روتے ہوئے فرماتے ہیں میں نے بیوی کو پیچھے دھکا دیا اور بچی کو لے کر چل پڑا رستے میں میری بیٹی نے کہا بابا مجھے نانی کے گھر لے کر جا رہے ہو بابا کیا مجھے کھلونے لے کر دینے جا رہے ہو بابا ہم کہاں جا رہے ہیں
    حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ روتے جاتے ہیں اور واقعہ سناتے جا رہے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بچی کے سوالوں کاجواب ہی نہیں دیتا وہ پوچھتی جا رہی ہے بابا کدھر چلے گئے تھے کبھی میرا منہ چومتی ہے کبھی بازو گردن کے گرد دے لیتی ہے لیکن میں کچھ نہیں بولتا ایک مقام پر جا کر میں نے اسے بٹھا دیا اور خود اس کی قبر کھودنے لگ گیا آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دحیہ کی زبان سے واقعہ سنتے جارہے ہیں اور روتے جا رہے ہیں حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری بیٹی نے جب دیکھا کہ میرا باپ دھوپ میں کام کر رہا ہے جب اس نے مجھے دھوپ میں دیکھا تو اٹھ کر میرےپاس آئی اپنے گلے میں جو چھوٹا سا دوپٹہ تھا وہ اتار کر میرے چہرے سے ریت صاف کرتے ہوئے کہتی ہے بابا دھوپ میں کیوں کام کر رہے ہیں چھاؤں میں آ جائیں بابا یہ کیوں کھود رہے ہیں اس جگہ بابا گرمی ہے چھاؤں میں آ جائیں اور ساتھ ساتھ میرا پسینہ اور مٹی صاف کرتی جا رہی ہے لیکن مجھے ترس نہ آیا آخر جب قبر کھود لی تو میری بیٹی پاس آئی میں نے دھکا دیا وہ قبر میں گر گئی اور میں ریت ڈالنے لگ گیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچی ریت میں سے روتی ہوئی اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھ میرے سامنے جوڑ کر کہنے لگی بابا میں نہیں لیتی کھلونے بابا میں نہیں جاتی نانی کے گھر بابا میری شکل پسند نہیں آئی تو میں کبھی نہیں آتی آپ کے سامنے بابا مجھے ایسے نہ ماریںیا رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ریت ڈالتا گیا مجھے اس کی باتیں سن کر بھی ترس نہیں آیا میری بیٹی پر جب مٹی مکمل ہو گئی اور اس کا سر رہ گیا تو میری بیٹی نے میری طرف سے توجہ ختم کی اور بولی اے میرے مالک میں نے سنا ہے
    تیرا ایک نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے گا جو بیٹیوں کو عزت دے گا جو بیٹیوں کی عزت بچائے گا اے اللہ وہ نبی بھیج دے بیٹیاں مر رہی ہیں پھر میں نے اسے ریت میں دفنا دیا حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ واقعہ سناتے ہوئے بے انتہا روئے یہ واقعہ جب بتا دیا تو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اتنا رو رہے ہیں کہ آپؐ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی داڑھی مبارک گیلی ہو گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ سے فرمایا دحیہ ذرا پھر سے اپنی بیٹی کا واقعہ سنا اس بیٹی کا واقعہ جو مجھ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظار میں دنیا سے چلی گئی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین دفعہ یہ واقعہ سنا اور اتنا روئے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھ کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہ رونے لگ گئے اور کہنے لگے اے دحیہ کیوں رلاتا ہے ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم سے برداشت نہیں ہو رہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ سے تین بار واقعہ سنا تو حضرت دحیہ قلبی رضی اللہ عنہ کی رو رو کر کوئی حالت نہ رہی اتنے میں حضرت جبرائیل علیہ اسلام حاضر ہوئے اور فرمایا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے کہ اے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم دحیہ کو کہہ دیں وہ اُس وقت تھا جب اس نے اللہ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں مانا تھا اب مجھ اللہ کو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس نے مان لیا ہے تو دحیہ کا یہ گناہ بھی ہم نے معاف کر دیا ہے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا جس نے دو بیٹیوں کی کفالت کی انہیں بڑا کیا ان کے فرائض ادا کیے وہ قیامت کے دن میرے ساتھ اس طرح ہو گا جس طرح شہادت کی اور ساتھ والی انگلی آپس میں ہیں. جس نے دو بیٹیوں کی پرورش کی اس کی یہ اہمیت ہے تو جس نے تین یا چار یا پانچ بیٹیوں کی پرورش کی اس کی کیا اہمیت ہو گی بیٹیوں کی پیدائش پر گھبرایا نہ کریں انہیں والدین پر بڑا مان ہوتا ہےاور یہ بیٹیاں اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہیں
    *اللہ سبحان و تعالیٰ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے*

    *اللھم آمیــــــن ثـــــم آمیــــــن یـــاربّ العـــــالمیــــــن*


    Sent from my XT1254 using Tapatalk[/QU





    thanks for sharing

    OTE]

  8. #8
    GujratCity's Avatar
    GujratCity is offline Advance Member
    Last Online
    23rd March 2024 @ 05:44 PM
    Join Date
    30 Jun 2012
    Location
    Gujrat > London
    Gender
    Male
    Posts
    2,754
    Threads
    389
    Credits
    7,690
    Thanked
    255

    Default

    Jazzak Allah khair

Similar Threads

  1. بوڑھی چیونٹیاں ریٹائر ہو جاتی ہیں
    By *Abdul-Basit* in forum General Knowledge
    Replies: 18
    Last Post: 21st July 2016, 06:32 PM
  2. Replies: 17
    Last Post: 27th January 2014, 01:36 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 22nd September 2013, 01:42 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 8th February 2012, 12:39 AM
  5. Replies: 11
    Last Post: 25th December 2010, 01:12 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •