میاں بیوی کی لڑائی ٹالنے کی بہترین مثال ۔
ایک دفعہ وہ کسی شادی میں مدعو ہوئے تو حسب عادت دولہے سے کہا،دیکھو میاں! شادی دوخاندانوں کا بندھن ہوتا ہے ،یاد رکھنا کچن میں بھی برتن کھڑکتے ہیں ،جب بھی بیوی غصہ کرے بس ہنس کا ٹال دینا، زندگی بے مثال گزرے گی ۔
دیکھو میں ہمیشہ مثال سے سمجھاتا ہوں تاکہ بات سمجھنے میں آسانی ہو۔
ایک دفعہ میری بیگم نےکھانا بنایا جس کا کوئی مزہ نہ تھا،ہم نے کہا ہمارے لیے دہی لیتی آ،وہ دہی لے آئی توہم اس سے کھانے لگے لیکن عورتوں کی مخصوص حس ہوتی ہے انہوں نے پوچھ ہی لیا کہ کیا ہوا میاں جی ! آج سالن کا مزہ نہیں آرہا؟ہم نے کہا بیگم آج سالن کا تو سواد نہیں لیکن میاں جی بھی ناراض نہیں۔
بس پھر کیا تھا بیگم فوراً لپک کر اٹھیں اور لے آئیں بیلن۔۔۔۔۔(دیکھو! میاں بیلن بڑا خطرناک ہتھیار ہے اس کے وار سے ہمیشہ محتاط رہنا ،کمبخت جب بھی لگتا ہے گومڑ ضرور نکالتا ہے)۔
ہم نے موڈ دیکھ کر "برداشت" کی اعلیٰ صفت کو خود پر حاوی کردیا۔۔۔ ۔۔۔چنانچہ بیگم نے ہم سے پوچھا ،بتا آج سالن کا سواد نہیں یا آپ کی زبان کا سواد نہیں ہے؟۔
ہم نے فوراً کہا! بیگم آج ہماری زبان کا سواد نہیں ہے سالن تو آج بہت ہی مزے کا بنایا ہے۔۔
بس میاں یوں معاملات اختیار کرنے سے گھر میں سکون رہتاہے۔ہمیشہ "برداشت"کیے رہنا زندگی سکون سے گزرے گی۔
بقلم ص