سام سانگ نے گلیکسی ایس 10 5جی کے متعلق آفیشلی اعلان کیا ہے کہ یہ ہینڈ سیٹ ماڈل 7 جون کو انگلینڈ میں دستیاب ہوگا،لیکن یہ ماڈل ابتداً "ای ای "اور ووڈافون کو پیش کیاجائے گا۔
ووڈافون کیرئر نے تو بتادیاہے کہ وہ 5 جی نیٹ ورک کی فراہمی 3 جون انگلینڈ کے سات شہروں میں شروع کررہاہے تاہم ای ای نےابھی تک فائیو جی کی فراہمی کے متعلق کوئی حتمی آگاہی نہیں دی صرف اتنا ہی کہا ہے کہ جلد ہی متوقع ہے۔

سام سانگ گلیکسی 5 جی میجسٹ بلیک کلر اور کراؤن سلور کلر میں 7 جون کو دستیاب ہوگا،اور آپ یہ سیٹ سام سانگ ایکسپیرئنس اسٹورز اور آنلان سام سانگ ڈاٹ کام سلیش یوکے سے خرید سکتے ہیں ،پری آرڈر 22 مئی سے جاری ہوگا،اگر اس کی خریداری کاسٹ کے متعلق کہا جائے تو اس کی قیمت کی کچھ بھی توقع رکھیں لیکن سیٹ کافی مہنگا ہوگا بلکہ یو ایس کے اندر اس کی قیمت 1299 تک بتائی جارہی ہے۔

ایس 10 پلس کے مقابلے میں گلیکسی ایس 10 5 جی کی اسکرین 6 عشاریہ 7 اور بیٹری کسی بھی گلیکسی ایس سیریز کی اب تک کے ماڈلز کے مقابلے میں بڑی، ساڑھے چار ہزار ملی ایمپئر آورز،سپر فاسٹ 25 واٹ کیبل چارجنگ کیساتھ ہو گی اس کے علاوہ ٹی او ایف کیمرا سامنے اور عقب دونوں اطراف میں ہوگا۔

سام سانگ نے کہا ہے کہ گلیکسی ایس 10 5 جی نیٹ ورک لاکڈ ہوگا یعنی ایک ماڈل ای ای اور دوسرا ووڈا فون نیٹ ورک کیساتھ کام کرے گا،صارفین ایک کیرئر کا فون دوسرے کیرئر کے 5 جی نیٹ ورک کے ساتھ استعمال نہیں کر سکیں گے۔
بقلم ص